جمعہ 9 جنوری 2026 - 23:40
مرکز مدیریت حوزہ علمیہ کا عوامی املاک کو تباہ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا مطالبہ

حوزہ / مرکز مدیریت حوزہ علمیہ نے اپنے ایک بیان میں حالیہ دنوں ملک میں فتنہ و فساد پھیلانے اور عوامی املاک کو تباہ کرنے والوں کے ساتھ سخت برتاؤ اور آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز مدیریت حوزہ علمیہ کی جانب سے ملک میں فتنہ و فساد کی مذمت اور نظام اسلامی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی بھرپور حمایت میں جاری بیانیہ کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

«لَتُبْلَوُنَّ فِی أَمْوَالِکُمْ وَأَنْفُسِکُمْ وَلَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِینَ أُوتُوا الْکِتَابَ مِنْ قَبْلِکُمْ وَمِنَ الَّذِینَ أَشْرَکُوا أَذًی کَثِیرًا وَإِنْ تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا فَإِنَّ ذَٰلِکَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ» (آیه ۱۸۶ سوره آل‌عمران).

ایران کی معزز اور بہادر قوم، آج ایران کے وقار اور اتحاد و آزادی کے دشمنوں نے اپنی نئی سازشوں سے ایرانی قوم کو ایک بار پھر آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وہی دشمن جنہوں نے کئی دہائیوں سے زیادہ عرصے سے اس سرزمین کی دولت و ثروت لوٹنے کی کوشش کی ہے اور انقلاب اسلامی کے بعد سے چونکہ ان کے ہاتھ اس ملک کے وسائل سے کاٹ دیے گئے لہذا اپنے تئیں ایران پر دوبارہ غلبہ پانے کی خام کوششوں میں مصروف ہیں۔

گزشتہ دنوں ایران میں بعض افراد کی جانب سے کرنسی کے اتار چڑھاؤ اور مہنگائی کے خلاف اعتراضات ہوئے تاکہ اپنے مطالبات حکام تک پہنچائیں لیکن اسی دوران دشمن کی جانب سے بعض شیطان صفت عناصر نے ان اجتماعات سے فائدہ اٹھانے کی مذموم کوشش کی اور عوام کے اپنے جائز حقوق کے خلاف احتجاج کو ہنگامہ آرائی اور فتنہ و فساد سے بدل دیا۔

صہیونی دشمن جو ایرانی قوم کے خلاف 12 روزہ جنگ میں اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا اور جمہوری اسلامی ایران کی مسلح افواج کی طرف سے منہ کی کھائی، اب عوامی احتجاجات میں مداخلت کرنے اور ان اجتماعات میں خبیث دہشت گرد عناصر کو گھسیڑ کر جائز عوامی مطالبات کو غلط رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

مرکز مدیریت حوزہ علمیہ جمہوری اسلامی ایران کے تاریخی عوام کے شعور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہے اور کسی بھی قسم کے فتنہ و فساد کی شدید مذمت کرتے ہوئے عوامی مطالبات اور عوامی مسائل کے حل پر تاکید کرتا ہے۔

اسی طرح ہم حکام سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لوگوں میں موجود رہیں، ان کے معاشی اور اقتصادی مسائل کو سنیں اور درست معلومات حاصل کریں اور معاشیات کے ماہرین کی رائے کا استعمال کرتے ہوئے ملکی معاشی مشکلات کا حل ڈھونڈیں، لوگوں کا خیال رکھیں اور بے لگام مہنگائی کو روکیں۔

عوامی املاک کو تباہ کرنے والوں کو بھی سنجیدگی سے لینا چاہیے اور ان سے آہنین ہاتھوں سے نمٹنا چاہئے۔

اسی طرح ایران کے باشعور لوگوں سے بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح اس خبیث دشمن کی پیچیدہ سازشوں کو سمجھیں، اس کا مقابلہ کریں اور ان کے شوم اور مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیں۔

19 دی 1404 / 9 جنوری 2026ء

مرکز مدیریت حوزہ علمیہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha