بدھ 31 دسمبر 2025 - 11:36
ٹرمپ اور نیتن یاہو دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں: آیت اللہ احمد خاتمی

حوزہ/ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے یومِ 9 دی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کا اصل ہدف اسلامی نظام کا خاتمہ ہے، نہ کہ دہشت گردی کا مقابلہ۔ انہوں نے ٹرمپ اور نیتن یاہو کو دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ایران کے خلاف سب سے خطرناک محاذ معاشی اور فکری جنگ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن اور امام جمعہ تہران، آیت اللہ سید احمد خاتمی نے شہرکرد میں یوم اللہ 9 دی کی مناسبت سے منعقدہ عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 دی کا تاریخی دن ملتِ ایران کی ولایت سے وفاداری اور بصیرت کی روشن علامت ہے اور یہ کوئی وقتی واقعہ نہیں بلکہ حق و باطل کی تاریخی کشمکش کا تسلسل ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ انقلابِ اسلامی کے آغاز سے ہی دشمن کی طرف سے نظام اسلامی کو کمزور کرنے کی کوششیں جاری ہیں، چاہے وہ مسلط کردہ جنگ ہو، ناکام فوجی بغاوتیں ہوں یا فتنۂ 1388۔ ان کے مطابق فتنۂ 1388 کا اصل مقصد ولایتِ فقیہ کی بنیاد کو نشانہ بنانا تھا، مگر ملتِ ایران نے بروقت میدان میں آ کر اس سازش کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے رہبرِ معظم انقلاب کے بیان کردہ جنگِ ترکیبی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن پانچ محاذوں پر حملہ آور ہے: فوجی، میڈیا، ثقافتی، سیاسی اور معاشی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عسکری اور دفاعی میدان میں دشمن ناکام ہو چکا ہے اور ایران آج پہلے سے زیادہ مضبوط اور باوقار ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے زور دے کر کہا کہ سب سے خطرناک محاذ معاشی جنگ ہے، جہاں امریکی سینیٹرز کھلے عام ایرانی عوام کو اقتصادی دباؤ کے ذریعے توڑنے کی بات کرتے ہیں، مگر رہبرِ معظم انقلاب دن رات عوامی مسائل، مہنگائی اور معیشت کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔ دشمن کی کوشش ہے کہ تمام ناکامیوں کا الزام قیادت پر ڈالا جائے، جو ایک خطرناک نفسیاتی جنگ ہے۔

انہوں نے مغرب کے دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر دنیا واقعی دہشت گردی کے خلاف ہے تو ٹرمپ اور نیتن یاہو کو گرفتار کیا جانا چاہیے، کیونکہ یہی دنیا کے اولین دہشت گرد ہیں۔

آخر میں آیت اللہ خاتمی نے کامیابی کی پانچ شرطیں بیان کیں: اللہ پر ایمان و توکل، استقامت، حوصلہ و پائیداری، ولایت فقیہ کے ساتھ مضبوط وابستگی اور ہر میدان میں ہمہ وقت آمادگی۔ انہوں نے کہا کہ انہی اصولوں پر عمل کر کے ملتِ ایران آئندہ بھی دشمنوں کو شکست دیتی رہے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha