۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ شیخ محمد حسن جعفری

حوزہ/ قائد بلتستان نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں کونسی طاقتیں انکے پچھےہیں لیکن لگتا ہے اس کے پیچھے بہت بڑا ہاتھ ہے اور وہ لوگ پیچھے بیٹھ کر یہ کام کروا رہے ہیں۔  اس سے پہلے بھی اس طرح کی کوششیں کی گئ ہیں اور ناکام ہوئَے ہیں اور اب بھی انشاءاللہ نا کام ہو جائینگے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد بلتستان و امام جمعہ والجماعت سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں شیعہ مکتب کے حوالے جو سازشیں ہو رہی ہیں انکی طرف بھی متوجہ ہونے کی ضرورت ہے اور جوانوں سے میری گزراش ہے کہ ان افراد میں سے نہ ہوں جو ملت تشیع میں شگاف ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ افراد کبھی بھی ملت تشیع کے خیر خواہ نہیں ہو  سکتے ۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ 30 اگست 2021  کو جو علماء کی کانفرنس کراچی میں ہوئی اس میں کچھ تکفیری علماء اور اس وقت کے روئیت ہلال کمیٹی کے چئیر مین کی موجود گی میں عزاداری کے خلاف و شیعہ آذان کے خلاف مہم جوئی کی گئی، اس عمل کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں کونسی طاقتیں انکے پچھےہیں لیکن لگتا ہے اس کے پیچھے بہت بڑا ہاتھ ہے اور وہ لوگ پیچھے بیٹھ کر یہ کام کروا رہے ہیں۔  اس سے پہلے بھی اس طرح کی کوششیں کی گئ ہیں اور ناکام ہوئَے ہیں اور اب بھی انشاءاللہ ناکام ہو جائینگے ۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ اس  طرح کے کام کسی بھِی صورت میں  مملکت پاکستان کے مفاد میں  نہیں ہیں ۔ شیعہ قائدین سے ہماری اپیل ہے کہ آپس کے اختلاف کو بھلا کر مل بیٹھ کر تشیع کے ایشوز پر متحد ہو کر قدم بڑہائیں اور انشاء اللہ امام زمانہ کی مدد سے دشمن پہلے بھی ناکام ہوا ہے اور اب بھی ناکام ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .