حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے منڈی بہاوالدین کے نواحی قصبہ ہیلاں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں ملکی سالمیت کے درپے ہیں، شرپسند عناصر انہی قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، وطن عزیز کی بقاء ہمیں سب سے بڑھ کر عزیز ہے، وطن عزیز پر آنچ نہیں آنے دیں گے، ملک علمدار حسین جعفری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری نے ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالات کو جنم دیا ہے، ہم مزید تاخیری حربے برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارایت نہیں بلکہ عالمی سطح پر بدلتے ماحول میں پاکستان کو کمزور کرنے کی گھناؤنی اور ناپاک سازش کی جا رہی ہے، ریاست کے سکیورٹی اداروں کو پوری جرات اور قوت کیساتھ اس سازش کا مقابلہ کرنا اور اسے ناکام بنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار پوری قوت کیساتھ وطن عزیز کے درپے ہے اور ملک میں حالیہ فرقہ وارانہ لہر کے پیچھے بھارتی حکومت کا ہاتھ کار فرما ہے، ملک میں موجود شرپسند تکفیری "را" کے ہاتھوں میں کھلونا بنے ہوئے ہیں، یہ ملک دشمن ملک کے طول و عرض میں جس جنگ کو شروع کرنا چاہتے ہیں، محب وطن شیعہ اور سنی عوام نے اسے ناکام بنا دیا ہے، لیکن ملک کے طاقتور اداروں کو بھی ماضی کی طرح ایک بار پھر پوری قوت کیساتھ ان سازشوں اور سازشی عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو شیعہ اور سنی نے مل کر بنایا تھا، اب اس کی بقا کی جنگ بھی ہم سب کو مل کر لڑنا ہوگی۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری سب سے بڑی مجبوری ہے، ہمیں سبز ہلالی پرچم کو ہمیشہ سربلند رکھنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایک غاصب یہودی ریاست ہے، اس کے ناپاک وجود کو تسلیم کرنا اسلام اور مسلمانوں سے غداری ہے، مسلم دنیا کو ظالم اسرائیل کے مقابل مظلوم فلسطینی مسلمانوں کا دست و بازو بننا چاہیئے، پاکستان کیخلاف سازشوں میں بھی اسرائیل بھارت کا پکا حلیف ہے اور موجودہ صورتحال پیدا کرنے میں اس کے ملوث ہونے کا قوی امکان موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نزدیک تشویش ناک امر یہ ہے کہ ریاست اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے ابھی تک شرپسندوں کو لگام دینے، انہیں قانون کی گرفت میں لانے اور ان کے مراکز بند کرانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔
علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ تشیع کی سرخ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ شہادت ہمارا ورثہ ہے، ضلع منڈی بہاؤالدین کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی شہید ملک علمدار حسین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، لیکن ہم متنبہ کرتے ہیں کہ مزید تاخیری حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر کو ہم ملک عملدار حسین کے ختم چہلم کے موقع پر ایک بڑا اجتماع برپا کریں گے، جس میں مجلس وحدت مسلمین کی قیادت اور عوام بھرپور انداز میں شرکت کرے گی۔

حوزہ/ ملک میں فرقہ وارایت نہیں بلکہ عالمی سطح پر بدلتے ماحول میں پاکستان کو کمزور کرنے کی گھناؤنی اور ناپاک سازش کی جا رہی ہے، ریاست کے سکیورٹی اداروں کو پوری جرات اور قوت کیساتھ اس سازش کا مقابلہ کرنا اور اسے ناکام بنانا ہوگا۔
-
صحابہ کی آڑ میں یزیدیت کو تقویت دینے والوں کیساتھ بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، اتحاد امت پریس کانفرنس
حوزہ/ اہل تشیع اکابرین کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کے علمائے کرام کے علم میں ہے کہ ملتان کے امن و امان اور اتحاد و وحدت کی مثال پورے پاکستان میں دی جاتی…
-
گستاخِ اہل بیتؑ مولوی کو قرار واقعی سزادی جائے، علامہ عبد الخالق اسدی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ملک میں دوبارہ خانہ جنگی کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں، محرم الحرام کی آمد سے قبل…
-
اربعین حسینی، ملت تشیع پاکستان کی طاقت کا مظہر ثابت ہوگا، مرکزی صدر آئی ایس او عارف حسین الجانی
حوزہ/ مرکزی صدر آئی ایس او نےکہا کہ امسال شہدائے کربلا کے چہلم کے روز مُلک بھر میں جلوس عزا ہائے اور اربعین مارچ میں عزادارانِ امام حسین علیہ السلام بھرپور…
-
فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، ابوالخیر محمد زبیر
حوزہ/ پوری قوم اس بات پر متفق ہے کہ تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے مقدسات کا احترام کیا جائے، لہذا خواہ کوئی کسی مسلک سے تعلق رکھتا ہو اگر وہ کسی کے مقدسات…
-
علامہ شیخ محمد حسن جعفری:
30 اگست کراچی میں تکفیری علماء کی کانفرنس قابل مذمت، ملت میں تفرقہ و اختلاف کی اہم سازش
حوزہ/ قائد بلتستان نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں کونسی طاقتیں انکے پچھےہیں لیکن لگتا ہے اس کے پیچھے بہت بڑا ہاتھ ہے اور وہ لوگ پیچھے بیٹھ کر یہ کام کروا رہے…
-
گلگت بلتستان کو اس کا مسلمہ اور جائز حق ملنے کے وقت تاخیری حربے بدنیتی ظاہر کرتے ہیں، شیخ میرزا علی
حوزہ/ بعض نادان سیاسی جماعتوں کیجانب سے تاخیری حربے ڈھونڈنا حیران کن ہے اور ایسے حربوں کو خطہ کے عوام کبھی معاف نہیں کرینگے۔ جو جماعتیں اسوقت حیلے بہانے…
-
پیغام پاکستان کانفرنس:
امت مسلمہ کے درمیان وحدت دشمن کے غلبےکو کاؤنٹر کرنےکیلئے ایک اسلامی اسٹریجٹی ہے، علامہ راجہ ناصر جعفری
حوزہ/ دشمن ہمیں مذہبی، لسانی ، علاقائی ، مسلکی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتا ہے اور اس کی یہ کوشش ہماری نیشن بلڈنگ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے
-
باہمی تعلقات کے فروغ پر ایران اور پاکستان کے عہدیداروں کا تبادلۂ خیال
حوزہ/ پاکستان میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے پاکستانی محکمہ خارجہ کے ترجمان سے ایک ملاقات کے دوراں، باہمی تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی۔
-
ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی کی ترجمان جمیعت علمائے اسلام حافظ حسین احمد سے ملاقات
حوزہ/ جمعیت رہنماء کا کہنا تھا کہ ہم تحریک آزادی فلسطین کے حامی ہیں، بیت المقدس اور قبلہ اول ہماری محبت اور عقیدت کا مرکز ہے اور ہم نے ہمیشہ تحریک آزادی…
-
جس قوم کے رول ماڈل رسولؐ و علیؑ ہوں، وہ کبھی ناکام نہیں ہوسکتی، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر: نے امیرالمومنین حضرت علی مرتضی علیہ السلام کی سیرت طیبہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جس…
-
پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کو اتحاد و وحدت سے ناکام بنائینگے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ عالمی یوم امن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب ایک نئی گیم کے ذریعے اسرائیل کا راستہ ہموار کیا جا رہا ہے، جس سے…
-
پاکستان کو منظم سازش کے تحت فرقہ واریت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اور انکا نشانہ شیعہ ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی
حوزہ/ یہ ولائے علیؑ کا اعجاز ہے کہ ہر بار علیؑ کے دشمن بے نقاب ہو جاتے ہیں، جنکے لہو میں چودہ سو سال سے حرمت اہلبیتؑ کھٹک رہی تھی اور وہ چھپے ہوئے تھے،…
-
پاکستان کے شیعہ سنی عوام بیرونی ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے، امام حسین (ع) کی ذات تمام مسلمانوں کیلئے نکتہ وحدت ہے، علامہ باقر زیدی
حوزہ/ یزیدیت زندہ باد کے نعرے لگانے والے مسلمانوں کو تقسیم کرکے ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہے ہیں، ہم حسینی ہیں اور یزیدی افکار کیخلاف میدان عمل…
-
سکھر، ایم ڈبلیو ایم کے تحت وحدت امت و پیغام امام حسین (ع) کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ حکومت پاکستان کے ذمہ داران وزیراعظم، صدر، چیف آف آرمی اسٹاف، چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان اور مقتدر اداروں سے گزارش ہے کہ مذہبی منافرت پھیلانے والوں…
آپ کا تبصرہ