۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
سید محمد علی حسینی

حوزہ/ پاکستان میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے پاکستانی محکمہ خارجہ کے ترجمان سے ایک ملاقات کے دوراں، باہمی تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے پاکستانی محکمہ خارجہ کے ترجمان سے ایک ملاقات کے دوراں، باہمی تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی۔

تفصیلات کے مطابق "سید محمد علی حسینی" نے منگل کے روز اسلام آباد میں "زاہد حفیظ چودہری" سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ایرانی سفیر نے ایران کیخلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کا از سر نو نفاذ کرنے کیلئے امریکی ناکام اقدامات پر بات چیت کی۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے وزارت خارجہ کے درمیان تعلقات کی توسیع پر آمادگی کا اظہار کرلیا۔

در این اثنا ایرانی سفیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق پاکستان کے تعمیری موقف اور ساتھ ہی ایران مخالف پابندیوں سے متعلق پاکستانی وزیر اعظم کے موقف کا شکریہ ادا کرلیا۔

حسینی نے فلسطینی عوام کے دفاع اور ان کے بنیادی حقوق کے حصول کی ضرورت پر زور دیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .