حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ملتان میں اتحاد امت پریس کانفرنس کے حوالے سے تحفظ عزاداری امام حسین کے صدر الحاج شفقت حسنین بھٹہ، جنرل سیکرٹری سید طالب حسین پرواز اور دیگر علماء نے اتحاد اہل سنت کے رہنماوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 24 ستمبر ملتان کی ریلی موخر کریں، کیونکہ انہی دنوں میں حضرت غوث بہاوالدین زکریا کے عرس کی تقریبات ہیں جبکہ اہل تسیع مکتبہ فکر کے تمام اکابرین نے صحابہ کرام، اہل بیت کی توہین کرنے والوں کی نہ صرف مذمت کی ہے بلکہ ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں علامہ سید سلطان احمد نقوی، سید عون محمد نقوی، مخدوم سید طارق عباس شمسی، انجینئر سخاوت علی، ڈاکٹر کیپٹن (ر) شرافت حسین بھٹہ، علامہ محمد مرتضیٰ خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسالک کے علمائے کرام اور بشمول مسلک اہل تشیع کے جید علماء نے اہل بیت عظام و صحابہ کرام، امہات المومنین کی عظمت کو اپنے ایمان کا حصہ قرار دیا اور مکتب تشیع کے بزرگ مراجع عظام اور مجتہدین کرام واضح طور پر اس بات کا شرعی فتویٰ دے چکے ہیں کہ کسی بھی فرقہ کے مسلمہ مقدسات کی توہین اور بے احترامی قطعی طور پر ممنوع اور حرام ہے۔ لہذا اہل بیت عظام، صحابہ کرام اور امہات المومنین کی توہین کرنے والے فرقہ پرست عناصر کی ہم متفقہ طور پر بھرپور مذمت کرتے ہیں، اس حوالے سے یہ بات بھی حکومتی سطح پر واضح کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نے ایوان صدر میں تقریر کے دوران واضح کیا کہ اس ملک میں فرقہ وارانہ انتشار پھیلانے والوں کو آہنی ہاتھوں کی گرفت میں لایا جائے گا اور اس کی آڑ میں یزیدیت کی تقویت دینے والوں کو بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے واضح طور پر اس کا اظہار کیا کہ واقعہ کربلا کے بعد دو گروہ سامنے ہیں، ایک گروہ حسینیت کا ہے اور دوسرا یزیدیت کا اور ہم الحمداللہ تمام مسلمان حسینی ہیں، ہم امت محمدیہ (ص) کی وہ تمام مقدس ہستیاں جس میں اہل بیت اطہار، صحابہ کرام اور امہات المومنین کا مکمل احترام کرتے ہیں اور اہل تشیع حضرات ان ہستیوں کے خلاف نازیبا گفتگو کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ گلگت بلتستان کو علیحدہ صوبہ بنانے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور حکومت کو واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہاں کے عام انتخابات میں شعیان علی کو نظرانداز نہ کیا جائے، ہمارے علم میں آیا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت شیعہ امیدواران کو اسمبلی میں آنے سے روکنے کی سازش کی جا رہی ہے اور دہشت گرد عناصر کو منصوبہ بندی کے تحت اسمبلی میں لے جانے کی سازش کی جارہی ہے، جس پر حکومت وقت کو خصوصی نظر رکھنی ہوگی۔
تمام مسالک کے علمائے کرام کے علم میں ہے کہ ملتان کے امن و امان اور اتحاد و وحدت کی مثال پورے پاکستان میں دی جاتی ہے۔ اس حوالے سے ہم ملتان کے معزز علمائے کرام سے گزارش کریں گے کہ 24 ستمبر کو نکالی جانے والی ریلی کو موخر کر دیا جائے، کیونکہ اس میں ایسے عناصر جو افراتفری چاہتے ہیں، شامل ہوکر دل آزار نعرے بازی کرکے امن و امان کو سوتاژ کرنے کی کوشش نہ کریں، خصوصی طور پر بزرگ اولیاء حضرت بہاوالدین زکریا ملتانی کے عرس بھی انہیں تاریخوں میں وقوع پذیر ہو رہا ہے، اختتام پر سید طالب حسین پرواز نے پاکستان کی سلامتی، اتحاد امت کیلئے اجتماعی دعا کرائی۔
![صحابہ کی آڑ میں یزیدیت کو تقویت دینے والوں کیساتھ بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، اتحاد امت پریس کانفرنس صحابہ کی آڑ میں یزیدیت کو تقویت دینے والوں کیساتھ بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، اتحاد امت پریس کانفرنس](https://media.hawzahnews.com/d/2020/09/24/4/1020523.jpg)
صحابہ کی آڑ میں یزیدیت کو تقویت دینے والوں کیساتھ بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، اتحاد امت پریس کانفرنس
حوزہ/ اہل تشیع اکابرین کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کے علمائے کرام کے علم میں ہے کہ ملتان کے امن و امان اور اتحاد و وحدت کی مثال پورے پاکستان میں دی جاتی ہے۔
-
فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، ابوالخیر محمد زبیر
حوزہ/ پوری قوم اس بات پر متفق ہے کہ تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے مقدسات کا احترام کیا جائے، لہذا خواہ کوئی کسی مسلک سے تعلق رکھتا ہو اگر وہ کسی کے مقدسات…
-
اکابرین کی مشاورت کے بغیر مذہبی قانون سازی بے موقع و بے محل ہونے کے ساتھ بدنیتی پر مبنی ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ علامہ سید جواد نقوی کا روز جمعہ اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ قانون صحابیت، امہات اور اہلبیت کے دفاع کے لئے نہیں بنوایا گیا بلکہ اسکا مقصد بنی امیہ…
-
پاکستان میں شرپسند تکفیری "را" کے ہاتھوں میں کھلونا بنے ہوئے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی
حوزہ/ ملک میں فرقہ وارایت نہیں بلکہ عالمی سطح پر بدلتے ماحول میں پاکستان کو کمزور کرنے کی گھناؤنی اور ناپاک سازش کی جا رہی ہے، ریاست کے سکیورٹی اداروں…
-
باہمی تعلقات کے فروغ پر ایران اور پاکستان کے عہدیداروں کا تبادلۂ خیال
حوزہ/ پاکستان میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے پاکستانی محکمہ خارجہ کے ترجمان سے ایک ملاقات کے دوراں، باہمی تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی۔
-
اربعین حسینی، ملت تشیع پاکستان کی طاقت کا مظہر ثابت ہوگا، مرکزی صدر آئی ایس او عارف حسین الجانی
حوزہ/ مرکزی صدر آئی ایس او نےکہا کہ امسال شہدائے کربلا کے چہلم کے روز مُلک بھر میں جلوس عزا ہائے اور اربعین مارچ میں عزادارانِ امام حسین علیہ السلام بھرپور…
-
پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کو اتحاد و وحدت سے ناکام بنائینگے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ عالمی یوم امن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب ایک نئی گیم کے ذریعے اسرائیل کا راستہ ہموار کیا جا رہا ہے، جس سے…
-
گلگت بلتستان کو اس کا مسلمہ اور جائز حق ملنے کے وقت تاخیری حربے بدنیتی ظاہر کرتے ہیں، شیخ میرزا علی
حوزہ/ بعض نادان سیاسی جماعتوں کیجانب سے تاخیری حربے ڈھونڈنا حیران کن ہے اور ایسے حربوں کو خطہ کے عوام کبھی معاف نہیں کرینگے۔ جو جماعتیں اسوقت حیلے بہانے…
-
پاکستان کے شیعہ سنی عوام بیرونی ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے، امام حسین (ع) کی ذات تمام مسلمانوں کیلئے نکتہ وحدت ہے، علامہ باقر زیدی
حوزہ/ یزیدیت زندہ باد کے نعرے لگانے والے مسلمانوں کو تقسیم کرکے ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہے ہیں، ہم حسینی ہیں اور یزیدی افکار کیخلاف میدان عمل…
-
ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی کی ترجمان جمیعت علمائے اسلام حافظ حسین احمد سے ملاقات
حوزہ/ جمعیت رہنماء کا کہنا تھا کہ ہم تحریک آزادی فلسطین کے حامی ہیں، بیت المقدس اور قبلہ اول ہماری محبت اور عقیدت کا مرکز ہے اور ہم نے ہمیشہ تحریک آزادی…
-
ہم سرحدی شہریوں کی زندگی میں خوشحالی پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہیں،عمران خان
حوزہ/ سرحدی بازاروں کے کھولنے اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے مابین ایک اہم ٹیلی فون کال کے پانچ…
-
پاکستان کو منظم سازش کے تحت فرقہ واریت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اور انکا نشانہ شیعہ ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی
حوزہ/ یہ ولائے علیؑ کا اعجاز ہے کہ ہر بار علیؑ کے دشمن بے نقاب ہو جاتے ہیں، جنکے لہو میں چودہ سو سال سے حرمت اہلبیتؑ کھٹک رہی تھی اور وہ چھپے ہوئے تھے،…
-
ایک دوسرے کو کافر قرار دینے کے طرزِ عمل سے گریز کرنا ہوگا، صدر مملکت پاکستان
حوزہ/ مسلمانوں کا غلبہ اقدار اور اصولوں کی بنیاد پر ہوگا، یہ وہی اصول اور اقدار ہوں گی جس پر مسلمانوں نے اس سے پہلے عمل کیا تھا اور دنیا میں عروج حاصل…
-
مسلمان اپنے مشترکات پر ایک ہوجائیں تو دشمن ہمیں کبھی کمزور اور تقسیم نہیں کر سکتا، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی راہنما کا کہنا تھا کہ ہم مشترکات پر ایک ہوں گے تو دشمن اور فرقہ وارانہ عناصر ہمیں کمزور اور تقسیم نہیں کر سکتے اسی…
آپ کا تبصرہ