صحابہ کرام
-
حکومت پاکستان کا توہین صحابہ بل شیعوں سے طلب بیعت کے مترادف، مولانا رضا حیدر
حوزہ/ ملک پاکستان میں توہین صحابہ بل کی آڑ میں ملک کے شیعوں سے مطالبہ بیعت کیا جارہا ہے لیکن امام حسین کی طرح انکے چاہنے والے کبھی بھی اپنا سر تو دے سکتے ہیں لیکن بیعت نہیں کرسکتے۔
-
راہ حق میں ہر قسم کی سختیاں اور کٹھن حالات کا مقابلہ کرنا بندگان خدا کا شیوہ رہا ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان جناب میثم تمار کی شہادت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ دین خدا کی نصرت و پیروی میں اہل بیت پیغمبر کے ساتھ اپنے خلوص و وفاداری کا عملی طور پر اظہار کرتے ہوئے راہ حق میں ہر قسم کی سختیاں اور کٹھن حالات کا مقابلہ کرنا بندگان خدا کا شیوہ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ تاریخ اسلام نے ایسے برگذیدہ افراد جنہوں نے ظلم اور ظالم سے نہ صرف نفرت و بیزاری ظاہر کی بلکہ اس راہ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کردیئے‘ کا تذکرہ سنہری حروف کے ساتھ درج ہے۔
-
حضرت ابوذر غفاری کا شمار عظیم المرتبت صحابہ میں ہوتا ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: جناب ابوذرغفاری کے نظریات اور افکار انتہائی پختہ تھے،موجودور میں ان سے استفادہ اشد ضروری ہے، انہوں نے حق و صداقت کی راہ میں لاتعداد مشکلات کا سامنا کیا، ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ وہ علم و کمال کے سبب بے شمار احادیث نبوی کے راوی قرار پائے۔
-
خیبر پختونخوا اسمبلی؛ اہلبیت (ع) و صحابہ کرام کی توہین پر سزائے موت سمیت متعدد قراردادیں منظور
خیبر پختونخوا اسمبلی میں صحابہ کرام اوراہل بیت علیہم السلام کی توہین روکنے اور شان صحابہ و اہل بیت میں گستاخی پر سزا موت یا عمر قید کی سزادینے سمیت متعدد قراردادوں کی منظوری دیدی ہے۔
-
پاکستانی تدریسی کتب میں رسولؐ و اہلبیتؑ اور صحابہ کرام کی سیرت و تذکروں کو شائع کیا جائے، علامہ ڈاکٹر حسین اکبر
حوزہ/ ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور کے سرپرست اعلی نے تمام تر نصابی کتب سے اسلام اور تاریخ اسلام سے متعلق مواد نکالنے کی سفارشات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔