حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ٹیکسلا/میلاد مبارک رسول الرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے ٹیکسلا کی معروف سیاسی شخصیت سردار سید ریاض حسین شاہ نے اپنے گھر پر جشن کا سالانہ پروگرام منعقد کیا تمام مسالک کے علمائے کرام اور عوام نے شرکت کی۔
جشن میں علمائے کرام نے خطابات اور شعرائے کرام نے نعت کی صورت میں اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ آخر میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی راہنما علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے خطاب میں جشن نانا و نواسہ کے حوالے سے گفتگو کی۔
علامہ موصوف نے دونوں عظیم شخصیات کی تعلیمات،سیرت و کردار پر سیر حاصل گفتگو کی اور کہا کہ یہ ہستیاں امت کا مشترکہ سرمایہ ہیں ہم سب کے لئے نکتہ وحدت ہیں، میں ٹیکسلا کے غیور اور عزیز علمائے کرام اور عوام کو اس اتحاد کو قائم کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ہم مشترکات پر ایک ہوں گے تو دشمن اور فرقہ وارانہ عناصر ہمیں کمزور اور تقسیم نہیں کر سکتے اسی میں اسلام اور امت کی بھلائی ہے اور اسی وحدت میں پاکستان اور عوام کا بھلا ہےکہ ہم اسلام اور پاکستان کے دشمن کے مقابلے میں ایک ہوں۔
آخر میں کہا کہ امید ہے میرے شیعہ سنی بھائی سردار سید ریاض حسین شاہ صاحب کی طرح اپنے اپنے مراکز میں اس طرح کے خوبصورت پروگرام منعقد کرا کےسب مسالک کے درمیان محبتوں اور اخوت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ