حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جماعت اسلامی پاکستان رابطہ علماء مشائخ پاکستان کے مرکزی امیر میاں مقصود احمد، جنرل سیکرٹری پیر برہان الدین عثمانی، نائب امیر جماعت اسلامی سندھ حافظ نصراللہ عزیز، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی صوبہ سندھ عبدالوحید قریشی، نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ عبدالقدوس احمدانی، امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید، جنرل سیکرٹری کاشف شیخ پر مشتمل وفد نے جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ان کے دفتر رکن الاسلام جامعہ مجددیہ حیدرآباد میں ملاقات کی۔
اس موقع پر مرکزی جماعت اہلسنت سندھ کے رہنما قاری نیاز احمد نقشبندی، مرکزی ترجمان جے یو پی ڈاکٹر محمد یونس دانش، محمد اقبال میمن اور عمر فاروق بھی موجود تھے۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن استعماری قوتیں پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی سازشیں کر رہی ہیں اور اس مقصد کیلئے مختلف مکاتب فکر کی مقدسات کی توہین کرا کے ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکائی جا رہی ہے، ہم نے ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر تمام مکاتب فکر کے اکابرین کو جمع کیا اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازشوں کا ناکام بنایا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس بات پر متفق ہے کہ تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے مقدسات کا احترام کیا جائے، لہذا خواہ کوئی کسی مسلک سے تعلق رکھتا ہو اگر وہ کسی کے مقدسات کی توہین کرتا ہے تو حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس کیخلاف قانونی کارروائی کرے، ایسے شخص کا کسی مسلک سے تعلق نہیں ہوتا بلکہ وہ اسلام دشمنوں کا ایجنٹ ہوتا ہے اور مسلمانوں میں افتراق اور انتشار پیدا کر کے ملک و ملت کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے اور ان کو کمزور کرنے کی سازش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کو ایسے افراد سے برائت کا اعلان کرنا چاہئے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ایسے افراد کو قانون کی گرفت میں لائے جو ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر ملک و ملت کے دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل کر رہے ہیں۔

حوزہ/ پوری قوم اس بات پر متفق ہے کہ تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے مقدسات کا احترام کیا جائے، لہذا خواہ کوئی کسی مسلک سے تعلق رکھتا ہو اگر وہ کسی کے مقدسات کی توہین کرتا ہے تو حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس کیخلاف قانونی کارروائی کرے۔
-
باہمی تعلقات کے فروغ پر ایران اور پاکستان کے عہدیداروں کا تبادلۂ خیال
حوزہ/ پاکستان میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے پاکستانی محکمہ خارجہ کے ترجمان سے ایک ملاقات کے دوراں، باہمی تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی۔
-
صحابہ کی آڑ میں یزیدیت کو تقویت دینے والوں کیساتھ بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، اتحاد امت پریس کانفرنس
حوزہ/ اہل تشیع اکابرین کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کے علمائے کرام کے علم میں ہے کہ ملتان کے امن و امان اور اتحاد و وحدت کی مثال پورے پاکستان میں دی جاتی…
-
پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کو اتحاد و وحدت سے ناکام بنائینگے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ عالمی یوم امن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب ایک نئی گیم کے ذریعے اسرائیل کا راستہ ہموار کیا جا رہا ہے، جس سے…
-
پاکستان میں شرپسند تکفیری "را" کے ہاتھوں میں کھلونا بنے ہوئے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی
حوزہ/ ملک میں فرقہ وارایت نہیں بلکہ عالمی سطح پر بدلتے ماحول میں پاکستان کو کمزور کرنے کی گھناؤنی اور ناپاک سازش کی جا رہی ہے، ریاست کے سکیورٹی اداروں…
-
جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ:
دیانتدار قیادت اور اسلام کا عادلانہ نظام ہی موجودہ تمام مسائل کا حل ہے
حوزہ/ جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل دیانتدار قیادت اور اسلام کا عادلانہ نظام ہے اور اسی پر عمل کر کے…
-
پاکستان کے شیعہ سنی عوام بیرونی ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے، امام حسین (ع) کی ذات تمام مسلمانوں کیلئے نکتہ وحدت ہے، علامہ باقر زیدی
حوزہ/ یزیدیت زندہ باد کے نعرے لگانے والے مسلمانوں کو تقسیم کرکے ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہے ہیں، ہم حسینی ہیں اور یزیدی افکار کیخلاف میدان عمل…
-
متنازع بل معاملہ؛ پاکستان کی شیعہ تنظیموں کا ملی یکجہتی کونسل کا بائیکاٹ
حوزہ/ شیعہ تنظیموں نے ملی یکجہتی کونسل کا بائیکاٹ کردیا ۔ اس حوالے سے اتحاد بین المسلمین کے پلیٹ فارم ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے منصورہ میں مولانا جاوید…
-
اربعین حسینی، ملت تشیع پاکستان کی طاقت کا مظہر ثابت ہوگا، مرکزی صدر آئی ایس او عارف حسین الجانی
حوزہ/ مرکزی صدر آئی ایس او نےکہا کہ امسال شہدائے کربلا کے چہلم کے روز مُلک بھر میں جلوس عزا ہائے اور اربعین مارچ میں عزادارانِ امام حسین علیہ السلام بھرپور…
-
ہم سرحدی شہریوں کی زندگی میں خوشحالی پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہیں،عمران خان
حوزہ/ سرحدی بازاروں کے کھولنے اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے مابین ایک اہم ٹیلی فون کال کے پانچ…
-
گلگت بلتستان کو اس کا مسلمہ اور جائز حق ملنے کے وقت تاخیری حربے بدنیتی ظاہر کرتے ہیں، شیخ میرزا علی
حوزہ/ بعض نادان سیاسی جماعتوں کیجانب سے تاخیری حربے ڈھونڈنا حیران کن ہے اور ایسے حربوں کو خطہ کے عوام کبھی معاف نہیں کرینگے۔ جو جماعتیں اسوقت حیلے بہانے…
-
اسلام آباد علماء و ذاکرین کانفرنس:
اس بار چہلم امام حسین ( ع ) پر شیعہ سنی وحدت کا عملی اظہار ہوگا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ ملت تشیع نے مذہبی ہم آہنگی کے لیے ہمیشہ رواداری اور باہمی احترام کو مقدم رکھا۔ مختلف ریلیوں میں اہلبیت اطہار علیہم السلام کی گستاخی کے واقعات رونما…
-
ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی کی ترجمان جمیعت علمائے اسلام حافظ حسین احمد سے ملاقات
حوزہ/ جمعیت رہنماء کا کہنا تھا کہ ہم تحریک آزادی فلسطین کے حامی ہیں، بیت المقدس اور قبلہ اول ہماری محبت اور عقیدت کا مرکز ہے اور ہم نے ہمیشہ تحریک آزادی…
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
پاراچنار، ضلع کرم میں پائیدار امن کیلئے اتحاد و وحدت کے علمبرداروں سے استفادہ کیا جائے
حوزہ / علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: فتنہ و فساد کا خاتمہ حکومتی اقدامات کے علاوہ اچھی شہرت کے حامل علماء و اکابرین کی معاونت سے ہی ممکن ہے۔
-
امام حسینؑ کے پیغام پر عمل کرکے اسلام کے پرچم کو سربلند رکھا جائے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
حوزہ/ حیدرآباد بار ایسوسی ایشن کے تحت یوم حسینؑ سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی و ملی یکجہتی کونسل کے صدر نے کہا کہ امام حسینؑ نے کربلا کے میدان میں قیامت تک…
آپ کا تبصرہ