۵ بهمن ۱۴۰۰ |۲۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۳ | Jan 25, 2022
جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ

حوزہ/ جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل دیانتدار قیادت اور اسلام کا عادلانہ نظام ہے اور اسی پر عمل کر کے ہی ملک کی صورت حال بہتر ہوسکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعتہ المحصنات سانگھڑ میں منعقدہ تربیت گاہ برائے ارکان و امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل دیانتدار قیادت اور اسلام کا عادلانہ نظام ہے اور اسی پر عمل کر کے ہی ملک کی صورت حال بہتر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال، مہنگائی و بیروزگاری نے غریب آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ رخشندہ منیب کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بدترین معاشی حالات کا شکار ہے، ایک طرف مہنگائی نے لوگوں کیلئے زندگی مشکل بنا دی ہے، دوسری طرف حکومت اپنی من مانی سے قانون سازی کر رہی ہے۔

انہوں نے ناظمات پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی الیکشن کیلئے تیاری کا آغاز اور عوام کو اسلامی نظام کی برکات اور امانت دار حکمران کی ضرورت کی اہمیت سے آگاہ کریں۔

نائب ناظمہ صوبہ سندھ عائشہ ودود نے رپورٹ سسٹم کی ضرورت و اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ کاموں میں جمود و توازن برقرار رکھنے کیلئے رپورٹ سسٹم ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باقاعدگی سے رپورٹ دینا آئندہ کی منصوبہ بندی اور رفتار کار کے جائزے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔اس موقع پر نائب ناظمہ صوبہ سندھ عظمیٰ عمران، نائب ناظمہ صوبہ سندھ عظمیٰ اظہار، شگفتہ ابراہیم اور انوری بیگم بھی موجود تھیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
6 + 11 =