حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ڈپٹی کنوینر عامر خان کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر زیدی و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی موجودہ صوتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم کیو ایم وفد میں رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری، اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب اور جاوید اختر جبکہ ایم ڈبلیو ایم سے علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، مولانا غلام عباس، میر تقی ظفر، عارف رضا و دیگر موجود تھے۔ رہنماؤں کی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت وطن عزیز میں مذہبی خلفشار پیدا کرنے کوششوں میں ہیں، اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، ستر سالوں سے ہمارا بیرونی دشمن ملکی سلامتی کیخلاف سازشیں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے مجلس وحدت مسلمین کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور ان شاء اللہ ساتھ مل کر وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، ایم کیو ایم شہر قائد میں شیعہ سنی اتحاد و وحدت کو قائم رکھنے کیلئے نکلی ہے، تمام مکاتب فکر کے علماء کی مشاورت کے بعد بہت جلد ایک بین المسالک اجلاس بلائیں گے، تاکہ مملکت خداداد میں فرقہ واریت کو فروغ دینے والوں کی نفی ہوسکے، 10 محرم الحرام کے بعد شہر میں فرقہ واریت پھیلائی گئی، ملک بھر میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہو رہی ہے، یزیدیت زندہ باد کے نعرے لگانے والے مسلمانوں کو تقسیم کرکے ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہے ہیں، ہم حسینی ہیں اور یزیدی افکار کیخلاف میدان عمل میں موجود ہیں۔
کانفرنس سے خطاب میں علامہ باقر زیدی نے کہا کہ شہر قائد میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کی جانے والی ایم کیو ایم کی کوشش کو سراہتے ہیں، ملک میں شیعہ سنی فسادات کرانے والوں کے چہرے بےنقاب ہو رہے ہیں، عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد پاکستان میں منظم انداز سے فرقہ واریت پھیلائی جا رہی ہے، پاکستان بھر کے شیعہ سنی عوام اپنے ملک میں بیرونی ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے، امام حسین (ع) کی ذات تمام مسلمانوں کیلئے نکتہ وحدت ہے، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلائی جا رہی ہے، ملک بھر میں کالعدم جماعتوں کے جلسوں میں شیعہ کافر کے نعرے نیشنل ایکشن پلان کی کھلی خلاف ورزی ہے، آرمی چیف، وزیراعظم پاکستان پیٖام پاکستان کے بیانیئے کو عملی جامہ پہنائیں اور وطن عزیز کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنے والی کالعدم جماعتوں کی بیخ کنی کریں۔

پاکستان کے شیعہ سنی عوام بیرونی ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے، امام حسین (ع) کی ذات تمام مسلمانوں کیلئے نکتہ وحدت ہے، علامہ باقر زیدی
حوزہ/ یزیدیت زندہ باد کے نعرے لگانے والے مسلمانوں کو تقسیم کرکے ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہے ہیں، ہم حسینی ہیں اور یزیدی افکار کیخلاف میدان عمل میں موجود ہیں۔
-
ہم سرحدی شہریوں کی زندگی میں خوشحالی پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہیں،عمران خان
حوزہ/ سرحدی بازاروں کے کھولنے اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے مابین ایک اہم ٹیلی فون کال کے پانچ…
-
محراب و منبر سے دوسروں کے مقدسات اور کسی دوسرے مسلک کی توہین سے گریز کریں، علامہ عارف واحدی
حوزہ/علماء کرام اور محراب منبر کے وارثوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ جہاں بزرگان مرکز میں بیٹھ کر، صوبوں میں بیٹھ کر یہ محبت اور وحدت کا پیغام دے رہے ہیں۔
-
پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کو اتحاد و وحدت سے ناکام بنائینگے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ عالمی یوم امن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب ایک نئی گیم کے ذریعے اسرائیل کا راستہ ہموار کیا جا رہا ہے، جس سے…
-
لاہور میں بیداری امت نمائندہ اجلاس:
اسرائیل کی تمام تر سازشوں کو وحدت امت کے ذریعے ناکام بنا دیں گے، مقررین
حوزہ/ اجلاس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ اسلام اور صہیونیت ہمیشہ سے دو مقابل قوتیں ہیں، اسلام کے آغاز سے ہی یہ معرکہ جاری ہے، بنی اسرائیل کے نافرمانوں…
-
ایک دوسرے کو کافر قرار دینے کے طرزِ عمل سے گریز کرنا ہوگا، صدر مملکت پاکستان
حوزہ/ مسلمانوں کا غلبہ اقدار اور اصولوں کی بنیاد پر ہوگا، یہ وہی اصول اور اقدار ہوں گی جس پر مسلمانوں نے اس سے پہلے عمل کیا تھا اور دنیا میں عروج حاصل…
-
پاکستان؛ ایران اور شیعوں کے خلاف ہرزہ سرائی پر احمد جاوید کی مذمت
حوزہ/ معاشرے کے تہذیبی اور اخلاقی بگاڑ کی وجہ فرقہ فرقہ کرنے والے اسی سوچ کے حامل لوگ ہیں، اللہ ان لوگوں کے شر اور فتنہ سے امت مسلمہ کو محفوظ رکھے۔
-
اسلام آباد میں سرکاری سرپرستی میں تکفیریوں کے اجتماع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کا شدید ردعمل
حوزہ/ کنونشن سنٹر اسلام آبادجیسے اہم مقام پر تکفیریوں کے گروہ کا اجتماع کرایا گیا۔
-
مستقبل میں بھی وائٹ ہاوس کو ایران مخالف منصبوں میں شکست فاش کا سامنا ہوگا،معروف پاکستانی ایڈیٹر
حوزہ/پاکستان کے قدیم ترین اردو اخبار جنگ کے ایڈیٹر جنہوں نے نصف صدی صحافت میں گزاری ہیں، کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی تمام مہم جوئیاں شکست سے…
-
ہالینڈ میں برقعے پر پابندی اسلامو فوبیا کا نتیجہ ہے/ہالینڈ میں اسلام دشمنی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے
حوزہ / ہالینڈ میں ادارہ برائے اسلامو فوبیا نے ہالینڈ کی پارلیمنٹ سے برقعے پر عائد پابندی کے قانون کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے ملک میں اسلامو…
-
تحفظ عزاداری کانفرنس ملت اسلامیہ کے اتحاد کا مظہر ہوگی، علامہ سبطین حیدر سبزواری
حوزہ/ تحفظ عزاداری کانفرنس ملت اسلامیہ کے اتحاد کا مظہر، اسلام اور اہل بیتؑ کے دشمنوں کے لیے تیر بہ ہدف ہوگا، ملت اسلامیہ کے اتحاد کے لئے علمائے، واعظین…
-
فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، ابوالخیر محمد زبیر
حوزہ/ پوری قوم اس بات پر متفق ہے کہ تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے مقدسات کا احترام کیا جائے، لہذا خواہ کوئی کسی مسلک سے تعلق رکھتا ہو اگر وہ کسی کے مقدسات…
-
امریکی چودھراہٹ کی مٹی پلید ہوچکی ہے،ایرانی سفیر
حوزہ/ پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے ایران مخالف امریکی حالیہ اقدام کے رد عمل میں کہا کہ واشنگٹن کی جبر اور غنڈہ گری کو شکست کا سامنا…
-
12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت،ملک کے ہر گوشہ و کنار سے سنی شیعہ مل کر منائیں گے، علامہ باقر زیدی
حوزہ/ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر نے کہا کہ پاکستان میں تکفیری سوچ کے حامل مٹھی بھر دہشت گرد عناصر کو محب رسول (ص) شیعہ سنی…
-
سیکریٹری شعبہ دعوت حلقہ مہاراشٹرا:
غلط فہیموں کو پھیلا کر اسلام و مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش رچی جارہی ہے، محمد سمیع
حوزہ/ مسلمانوں پر اکثر یہ الزامات عائد کئے جاتے ہیں کہ وہ براداران وطن کو زور زبردستی کرکے اپنے مذہب سے دین اسلام کی طرف راغب کرتے ہیں۔ اسے لوجہاد کا نام…
-
صحابہ کی آڑ میں یزیدیت کو تقویت دینے والوں کیساتھ بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، اتحاد امت پریس کانفرنس
حوزہ/ اہل تشیع اکابرین کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کے علمائے کرام کے علم میں ہے کہ ملتان کے امن و امان اور اتحاد و وحدت کی مثال پورے پاکستان میں دی جاتی…
-
علامہ محمد رمضان توقیر:
فرقہ واریت و شدت پسندی کے لئے مخصوص ایجنڈے کے تحت متنازعہ ترمیمی بل پاس کرنے کی کوشش کی گئی
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے باب النجف جاڑا کے سالانہ تبلیغی و اجتماع اور استاد العلماء حجۃ الاسلام والمسلمین…
-
ملتان میں شیعہ علماء کونسل کا اجلاس، تکفیری گروہوں کے اجتماع پر شدید تشویش کا اظہار
حوزہ/ ، اجلاس میں اہلسنت اتحاد فورم کے زیراہتمام 24 ستمبر کو منعقدہ تکفیری گروہوں کے اجتماع پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل…
-
اسلام آباد میں متحدہ جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام پیغام پاکستان کانفرنس کا انعقاد:
بین المذاہب و المسالک ہم آہنگی اور فرقہ واریت کے خاتمہ پر مکتبہ ہائے فکر کے علماء و مشائخ کا اظہار خیال
حوزہ/ مقررین کا کہنا تھا کہ پیغام پاکستان ایک بہترین دستاویز ہے، اسے قومی اور علاقائی سطح پر پھیلانے کی ضرورت ہے۔ چہلم کے موقع پر بین المسالک ہم آہنگی…
-
پاکستان میں شرپسند تکفیری "را" کے ہاتھوں میں کھلونا بنے ہوئے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی
حوزہ/ ملک میں فرقہ وارایت نہیں بلکہ عالمی سطح پر بدلتے ماحول میں پاکستان کو کمزور کرنے کی گھناؤنی اور ناپاک سازش کی جا رہی ہے، ریاست کے سکیورٹی اداروں…
آپ کا تبصرہ