حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات میں موجودہ ملکی اور بین الاقوامی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: وطن عزیز میں چہرے نہیں نظام بدلنے اور عوام کے حقوق کی پاسداری کی ضرورت ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو ہمیشہ ملکی استحکام اور نوجوانوں کی تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے دہشتگری و فرقہ واریت کے ناسور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: بدقسمتی سے ایسے عناصر پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کے لیے استعمار کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں جن کا کسی مذہب و مسلک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا: پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ شیعہ سنی نے مل کر تعمیر پاکستان کے لیے قربانیاں پیش کی ہیں اور ملکی استحکام کے لیے بھی شیعہ سنی ملک کر اپنا رول ادا کر رہے ہیں۔
عبد اللہ حمید گل نے کہا: ایسے عناصر کی ہر پلیٹ فارم پر ہم حوصلہ شکنی کرتے ہیں جو عوام کے دلوں کو توڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اتحاد و وحدت، اخوت و بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کے کے لیے علماء کے کردار کو اہم قرار دیا۔










آپ کا تبصرہ