منگل 25 نومبر 2025 - 19:24
یومِ شہادتِ حضرت فاطمۃ الزہراؑ کی مناسبت سے جامعة المنتظر میں مجلسِ عزاء: سیدہ (ع) کے فضائل و مناقب بے مثال ہیں، مولانا انوار حسین شمسی

حوزہ/ پاکستان بھر میں یومِ شہادتِ حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا عقیدت و احترام سے منایا گیا؛ اس حوالے سے مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور گھروں میں مجالسِ فاطمی و جلوسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن میں خاتون جنت دختر رسول حضرت فاطمة الزہراء سلام اللہ علیہا کے یومِ شہادت کی مناسبت سے مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس سے مولانا انوار حسین شمسی نے خطاب کرتے ہوئے فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے فضائل و مصائب بیان کیے۔

انہوں نے کہا کہ سیدہ فاطمة الزہرا ؑکو جتنی فضیلت اللہ تعالیٰ نے عطا کی ہے، دنیا کی کسی خاتون کو حاصل نہیں۔ سردار الانبیاء پیغمبرِ اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسے والد گرامی اور امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام جیسے شوہر کسی خاتون کو نصیب نہیں ہوئے۔

مولانا انوار حسین شمسی نے مزید کہا کہ سورۂ مبارکۂ کوثر میں الله تعالی ٰنے خاتم النبین کو خوشخبری دی کہ وہ کفار و مشرکین جو آپ پر طنز کرتے تھے کہ آپ کی نرینہ اولاد نہیں تو نسل کیسے چلے گی، جبکہ ہم نے فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا کی شکل میں آپ کوثر عطا کی ہے؛ بیشک آپ کا دشمن ہی دم کٹا اور بے نام رہے گا۔ اب تو یہ چیز ثابت ہو گئی ہے کہ آج کوئی بھی کفار کی اولاد ہونے کا دعویٰ نہیں کرتا، جبکہ علی و بتول سلام اللہ علیہا کی اولاد سادات پوری دنیا میں پائی جاتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha