جامعہ المنتظر لاہور
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے تحت سید مقاومت کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و مجلسِ ترحیم؛
اسلام کی عظمت کا اندازہ سید مقاومت جیسی ہستیوں کی قربانی سے ہوتا ہے، مقررین
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے تحت گزشتہ روز جامعہ المنتظر لاہور میں سید مقاومت، سید حسن نصر اللّٰہ رحمۃ اللّٰہ علیہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و مجلسِ ترحیم منعقد ہوئی، جس میں آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی سمیت علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-
معصوم نہ کسی سے ڈرتا ہے اور نہ ہی کسی کی بیعت کرتا ہے، علامہ مرید نقوی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر نے لاہور جامع علی مسجد میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے اللہ تعالٰی کی بندگی پر زور دیا اور کہا کہ معصوم کسی سے ڈرتا ہے اور نہ ہی کسی کی بیعت کرتا ہے۔
-
حضرت امام حسن (ع) اور حسین (ع) کے مزاج میں کوئی فرق نہیں تھا، مولانا ضیاء الحسن نجفی
حوزہ/جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ´ ماڈل ٹاون میں خطبۂ جمعہ میں مولانا سید ضیاء الحسن نجفی نے واضح کیا ہے کہ حضرت امام حسن اور امام حسین علیہم السلام کے مزاج میں کوئی فرق نہیں تھا۔ دونوں ہی امام معصوم ہیں، جنہوں نے اپنے اپنے دور کے حالات کے مطابق امت کی رہنمائی کی۔
-
اسماعیل ہنیہ کی شہادت عظیم سانحہ،شہید کی پوری زندگی جدوجہد آزادی فلسطین میں گذری، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان: امریکہ اور اسرائیل ایک عرصے سے ایران کے خلاف سازشیں کر رہے تھے، جدوجہد کے راہی کو شہادت کا امکان رہتا ہے،امت مسلمہ کو فلسطینیوں کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے، بہت جلد فلسطین، بیت المقدس آزاد ہوگا۔
-
روزہ تمام اچھی عادات اپنانے کی مشق،دیانت داری، راست گوئی سرِ فہرست ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ علی مسجد جامعتہ المنتظر میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دعا جیسی نعمت سے تمام نعمتیں مل سکتی ہیں،جسمانی عبادات کے علاوہ مالی واجبات کی ادائیگی بھی لازم ہے، زکوٰة و خمس دیے بغیر لباس، مکان اور غذا مکمل طور پر درست قرار نہ پائیں گے۔
-
متنازعہ بل سے نقصان پاکستان کا ہوگا اور تمام فرقے اس کی زد میں آئیں گے، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں متنازعہ بل ” ناموس صحابہ، اہل بیت و ازواج مطہرات“ عجلت میں پارلیمانی روایات کو روند کر پاس کرکے تکفیری عناصر اب خوشی کے شادیانے بجا رہے ہیں۔
-
گناہ کا بہترین علاج استغفار ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزه/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے لاہور میں خطبہ جمعہ تقوی الٰہی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اصول دین میں عدل صفت ذات الٰہی ہے، امامت نبوت کا ہی استمرار ہے اسلام کی بنیاد توحید ہے اور اسی میں ہی کامیابی ہے۔
-
جامعۃ الزہراء قم المقدسہ ایران کی وائس چانسلر کا وفد کے ہمراہ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور پاکستان کا دورہ
حوزہ/جامعۃ الزہراء قم المقدسہ ایران کی وائس چانسلر نے وفد کے ہمراہ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور پاکستان کا دورہ کیا ہے۔
-
خدا کی لاریب کتاب، انسانوں کی ہدایت کے لئے ہے، مولانا تطہیر زیدی
حوزه/حجت الاسلام مولانا تطہیر زیدی نے لاہور علی مسجد میں نماز جمعہ کے خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید، نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ انسان کی دنیا و آخرت سنوار دینے والی کتابیں ہیں لہٰذا ہمیں ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
-
پاکستان چار دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار ہے، علامہ سید مرید حسین نقوی
حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے پاکستان میں ایک بار پھر دہشت گردی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اور قوم کو دہشتگردی کا سامنا رہا ہے۔
-
محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی ؒ کا قم میں طلاب سے آخری خطاب
حوزہ/ مفسر قرآن ممتاز عالم دین علامہ سید صفدر حسین نجفی مرحوم کی ۳۳ویں برسی کی مناسبت سے آپ کا اہم خطاب قم المقدسہ میں جو انقلاب اسلامی ایران کی دسویں سالگرہ کے موقع پر طلاب کے درمیان خطاب کیا تھا۔قارئین کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔
-
صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا لکی مروت اور باجوڑ میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
پاکستان کو دہشت گردی کا پھر سے سامنا ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نقوی
حوزہ/ آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا پھر سے سامنا ہے اس سلسلے میں سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ قابل مذمت، لہٰذا نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے۔
-
قرآن مجید قانون ہے جو استاد کے بغیر سیکھا نہیں جا سکتا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ افسوس ہم قرآن بھی صرف پڑھنے کی حد تک محدود ہوگئے ہیں، ترجمہ اور تفسیر نہیں پڑھتے۔
-
ہمیں اپنے تمام مسائل کا حل قرآن مجید میں تلاش کرنا چائیے، آیت اللہ حافظ ریاض نقوی
حوزہ / علامہ حافظ ریاض حسین نقوی نے کہا: قر آن کر یم اللہ تعالی کی عطا کر دہ وہ مقدس کتاب ہے جو پوری دنیا ئے انسانیت کے لئے سب سے بڑا انعام ہے۔
-
عرب ممالک میں اسرائیلی اثر و رسوخ پر تشویش ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاﺅن کے خطبہ جمعہ میں کہا کہ اِس دور میں ناجائز صیہونی ریاست کی ظالم حکومت مظلوم فلسطینیوں پر ظلم ڈہانے کے باوجود عرب ممالک میں نفوذ پیدا کر رہی ہے۔حالانکہ لاہور کی اسلامی سربراہی کانفرنس سے لے کر بعد کے تمام اقدامات میں مسلم حکمران فلسطین کے حامی اور اسرائیل کے سخت مخالف تھے۔
-
امام خمینیؒ کے پاکیزہ کردار نے علماء کی عزت میں اضافہ کیا ہے، علامہ افضل حیدری
حوزہ/ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ نے کہا کہ امام خمینی تقوی و پرہیز گاری کی اس منزل پر تھے کہ بانی انقلاب کی تعریف کے لئے مولوی یا شیعہ ہونا ضروری نہیں بلکہ صرف منصف مزاج انسان ہونا چاہیے۔
-
لاہور، جامعۃ المنتظر کے استاد علامہ خادم حسین نقوی نے داعی اجل کو لبیک کہا، وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے صدر نے پڑھائی نماز جنازہ
حوزہ/ مرحوم جامعہ المنتظر کے طالب علم تھے اور قم المقدس سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اپنی مادر علمی حوزہ علمیہ میں تدریس کے شعبے سے وابستہ ہو گئے۔ مرحوم کے ہزاروں شاگرد خدمت اسلام میں مصروف ہیں۔
-
وہ شخص قارون ہے جو سرمایہ کی وجہ سے تکبّر کرتا ہے، آیۃ اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا: باطل ظاہری طور پر کتنا ہی طاقت ور اور حق کتنا ہی کمزور نظر آئے لیکن غلبہ اور فتح حق ہی کو حاصل ہو گی نیز کرپشن، ذخیرہ اندوزی، رشوت اور دیگر ناجائز ذرائع سے مال بنانے کا انجام ایک جیسا ہو گا۔
-
المنتظر ریلیف فاونڈیشن کی جانب سے ضرورت مندوں میں راشن تقسیم، مستحقین کی مدد کرنا ہم سب کا فرض، علامہ افضل حیدری
حوزہ/ المنتظر ریلیف فاونڈیشن کی جانب سے مستحق افراد میں رمضان المبارک کی مناسبت سے راشن کی تقسیم کا اہتمام کیاگیا جس میں المنتظر ریلیف فاونڈیشن کی جانب سے مستحق افراد میں راشن بیگ تقسیم کیا گیا۔
-
شیخ الجامعہ ؒ کی شبانہ روز جد و جہد کے نتیجہ سے پنجاب میں علمی مراکز کا قیام عمل میں آیا، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس ؒ کی سرپرستی و رہنمائی میں وطن عزیز میں مکتب تشیع کی مایہ ناز علمی درس گاہ جامع المنتظر لاہور کی تاسیس اور بعد ازاں کلیة القضاة کا قیام ملت جعفریہ پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے ۔
-
سکھر؛حوزہ علمیہ خواہران "جامعہ بتول" کی تقریب سنگ بنیاد
حوزہ/ ضلع سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ میں حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے اساتذہ اور ذمہ داران کی موجودگی میں حوزہ علمیہ خواہران “جامعہ بتول” کی بنیاد رکھی گئی۔
-
شب برات اپنے مرحومین کے ساتھ شہداء کو بھی یاد کریں، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
حوزہ/ جامعۃ المنتظر لاہور کے سربراہ نے کہا کہ شب برات کے موقع پر اپنے مرحومین کے ساتھ ساتھ ان شہداء کو بھی یاد رکھا جائے جنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت کے لیے قربانیاں دیں اور جو ملک میں جاری دہشت گردی کی نذر ہوئے۔
-
آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے بلا مقابلہ صدر منتخب
حوزہ/ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کو آئندہ پانچ سال کے لیے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا ہے، 1989 میں وفاق المدارس کے بانی صدر محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کے بعد سے آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی بلامقابلہ صدر منتخب ہوتے آرہے ہیں۔
-
سیرت و کردار انسان کی عظمت کی بنیاد، ایمان شرط ہے، مولانا تطہیر زیدی
حوزہ/ لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ یوم بعثت بڑی عید، سید المرسلین کی23 سالہ زحمات کی یاددلاتا ہے یوم بعثت پر حلال کی کمائی سے دستر خوان بچھانا اجر و ثواب کا موجب ہے۔
-
فقط ایمان لانا کافی نہیں، انسانی زندگی امتحان سے عبارت ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ میں فرمایا کہ ہر شخص کا مختلف طریقوں سے امتحان لیا جاتا ہے، فقر و غربت، سرمایہ و ثروت، عہدہ و منصب اور کبھی صحت و بیماری آزمائش ہے، عبادات میں نماز کی بے حد اہمیت، اوّل وقت میں نما زکی ادائیگی شیعیت کی علامت ہے۔
-
راہ خدا میں اپنی سب سے بہتر چیز دینی چاہیے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی
حوزہ/ حضرت زہراء نے اپنی زندگی کو دو حصوں میں تقسیم کیا ٩ سال والد گرامی کے گھر اور ٩ سال امیرالمومنین کے گھر ایسی زندگی گذاری جو رہتی دنیا تک ہر باشعور عورت کے لیے نمونہ عمل ہے۔
-
حجت الاسلام علامہ سید مرید حسین نقوی، جامعہ المنتظر لاہور کے ناظم اعلی کا مختصر تعارف
حوزہ/ حوزہ علمیہ قم سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد آپ نے اپنے برادر بزرگ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کے حکم پہ یورپ تشریف لے گئے اور عرصہ ٢٠ سال سے خدمات سرانجام دے رہیں ہیں اس وقت تک آپ نے دو مدارس مدینہ العلم کے نام سے ڈانمارک اور اٹلی میں تاسیس کیے ہیں۔
-
علامہ کرم علی حیدری کا علامہ افضل حیدری مہتممِ اعلیٰ اور علامہ مرید نقوی کو ناظمِ اعلٰی کے منصب پر دعایہ پیغام
حوزہ/ علامہ کرم علی حیدری نے کہا کہ دعاگو ہوں حضرت آیۃ اللہ الحاج علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی النقوی مدظلہ العالی کے اس انتخاب و تقرر کے بعد پہلے سے بھی زیادہ اپنی تمام تر کاوشوں اور توانائیوں سے مادر علمی جامعۃ المنتظر لاہور اور ملک عزیز پاکستان میں بلاتفریق بے نظیر خدمات سر انجام دیں گے۔