حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام شہادت دختر رسول بی بی فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے“ام ابیہا کانفرنس” سکردو میں منعقد ہوئی۔ جس میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی۔

مقررین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خاتون قیامت بی بی فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو انسانیت کے لیے مشعل راہ قرار دیا اور بی بی سلام اللہ علیہا کی بصیرت کو توحید و صفات الٰہی کی تشریح، رسالت کے ذریعہ ہدایت، قرآن کی عظمت، اسلامی احکامات کا مقصد، معاشرتی عدل اور امامت کی ضرورت کا آئینہ دار قرار دیا۔
مقررین نے کہا: آج بھی بی بی سلام اللہ علیہا کی سیرت کی روشنی میں ہم اپنی زندگیوں میں میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں اور اللہ وحدہ لاشریک کی رضا پا کر دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی صدر علامہ شیخ مرزا علی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ کے علاوہ سکردو کے ڈویژنل صدر علامہ رضا حسین بہشتی اور ضلع سکردو کے ضلعی صدر علامہ سید حسن فلسفی اور ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ احمد حسن ترابی نے بھی شرکت کی۔











آپ کا تبصرہ