۲۸ آبان ۱۴۰۳ |۱۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 18, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ/ سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے ایام فاطمیہ(س) کی مناسبت سے کراچی ملیر B ایریا میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ایام فاطمیہ(س) کی مناسبت سے کراچی ملیر B ایریا میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہمیں جناب سیدہ (س) کی سیرت کی روشنی میں اپنی خواتین کی تربیت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا: بی بی مظلومہ سلام اللہ علیہا کے ہاتھوں سے ہی تو سَیِّدَا شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّة کی تربیت ممکن ہوئی اور جس کے والد خدا کے پیغمبر اور آخری نبی ہوں کہ جس نے سیدہ سلام اللہ علیہا کی شان میں فرمایا کہ "فاطمہ (س) اپنے والد کی بھی ماں ہے"۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا: ایک ایسی خاتون جس کا شوہر اللہ کا ولی اور مومنوں کا امیر ہو اور ہر میدان کا مرد میدان ہو، اس خاتون کا کیا مقام ہو گا۔

قابل ذکر ہے کہ مجلس عزا میں مومنین کرام اور معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی، بعد ازاں مجاہدین اسلام کی کامیابی اور دشمنان اسلام کی ناکامی کی اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .