پیر 3 نومبر 2025 - 12:10
فاطمیہ (س) کی عظمت و مقام کا تحفظ درحقیقت اصلِ امامت کا دفاع ہے

حوزہ / حوزہ علمیہ ایران کی اعلیٰ کونسل کے نائب سیکرٹری جنرل کہا: شیعہ اپنے تمام فضائل میں نظامِ امامت کا مقروض ہے اور فاطمیہ کی عظمت درحقیقت اصل امامت کا دفاع ہے جو شیعہ کی پہچان ہے لہٰذا ہم ہرگز نہ فاطمیہ سے دستبردار ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کی اعلیٰ کونسل کے نائب سیکرٹری جنرل آیت اللہ حاج شیخ جواد مروی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام کی آغاز میں خارج فقہ کے درس کے اختتام پر کہا: فاطمیہ اور حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کے موقع پر ان ایام کی فضیلت و مقام کی جانب توجہ رہنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: شیعہ کی سب سے اہم خصوصیت نظام امامت ہے۔

حجت الاسلام مروی ہے کہا: مکتب تشیع کی اپنی خاص خصوصیات ہیں۔ ہر روز واقع ہونے والے حوادث کی وجہ سے اس مکتب کی طرف خصوصی بھی توجہ بڑھ رہی ہے اور مختلف سوالات پیدا ہو رہے ہیں کہ مکتب تشیع کی کون سی خصوصیات ہیں جن کی وجہ سے اسے یہ کامیابیاں حاصل ہوئیں؟۔

انہوں نے کہا: گزشتہ ایک سال کے دوران اور بارہ روزہ جنگ کے بعد پوری دنیا میں، جنوب مشرقی ایشیا، عرب ممالک، یورپ، اوقیانوسیہ ہر جگہ یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ اس مکتب کی کون سی خصوصیات ہیں جن کی وجہ سے اس نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں؟

حوزہ علمیہ ایران کی اعلیٰ کونسل کے نائب سیکرٹری جنرل کہا نے مزید کہا: اس کا جواب ایک لفظ ہے کہ شیعہ ان تمام امتیازات میں نظام امامت کا مقروض ہے اور فاطمیہ (س) کی عظمت درحقیقت اصل امامت کا دفاع ہے جو شیعہ کی پہچان ہے لہٰذا ہم ہرگز نہ فاطمیہ سے دستبردار ہوں گے اور نہ ہی اس کی تبیین سے کیونکہ فاطمیہ (س) شیعہ کی سب سے بڑی کامیابی یعنی امامت کو مرتکز اور مستحکم کرتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha