ہفتہ 11 جنوری 2025 - 18:50
خواتین عالم کو درپیش مسائل کا حل اسلامی تعلیمات کے فروغ سے ہی ممکن ہے

حوزہ/ سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں سعودی عرب کی جانب سے منعقدہ عالمی کانفرنس مسلم معاشرہ اور لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع میں شرکت کی۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے عالمی کانفرنس "مسلم معاشرہ اور لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع" میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، مفتی منیب الرحمن اور جمیعت علماء پاکستان مولانا طاہر اشرفی نے انہیں کنونشن سینٹر اسلام آباد میں خوش آمدید کہا۔

خواتین عالم کو درپیش مسائل کا حل اسلامی تعلیمات کے فروغ سے ہی ممکن ہے

سیکرٹری جنرل نے کہا: خواتین عالم کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے ایسی کانفرنسز کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کے لیے اقدامات دختر رسول اللہ (ص) جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ کی روشنی سے ہی ممکن ہے۔

خواتین عالم کو درپیش مسائل کا حل اسلامی تعلیمات کے فروغ سے ہی ممکن ہے

علامہ شبیر میثمی نے مزید کہا: خواتین عالم کو درپیش مسائل کا حل اسلامی تعلیمات کے فروغ سے ہی ممکن ہے لہذا ان تعلیمات کی ترویج کے لیے اقدامات کا ہونا بہت ضروری ہے، پسماندہ علاقوں میں خواتین کی بے حرمتی جیسے واقعات کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے ایسا اقدامات کیے جائیں جن سے معاشرے میں خواتین اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔

خواتین عالم کو درپیش مسائل کا حل اسلامی تعلیمات کے فروغ سے ہی ممکن ہے

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر تمام مکاتب فکر کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

خواتین عالم کو درپیش مسائل کا حل اسلامی تعلیمات کے فروغ سے ہی ممکن ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha