حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی لاہور پہنچے اور ادارہ منہاج الحسین لاہور میں سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں دونوں علماء کے درمیان نصاب تعلیم کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی جبکہ دیگر قومی اور ملی امور پر بھی تفصیلی غور و خوص ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معاشرتی، اصلاحی اور قومی ترقی کے لیے تعلیمی نظام کی بہتری اور دینی شعور کو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل فکری اور اخلاقی بنیادوں پر مضبوط ہو اور ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا کر سکے۔
قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر مولانا مصطفیٰ نیئر اور مولانا امداد علی گھلو بھی موجود تھے۔