علامہ ڈاکٹر محمدحسین اکبر
-
علامہ شبیر حسن میثمی کی علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر سے ملاقات / نصاب تعلیم سمیت اہم امور پر گفتگو
حوزہ/ سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی لاہور آمد کے موقع پر منہاج الحسین لاہور میں علامہ محمد حسین اکبر سے ملاقات کی ہے۔
-
علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر قرآن بورڈ پنجاب کے رکن مقرر
حوزہ/ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کی ہدایت پر قرآن بورڈ پنجاب کے چھ ارکان کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔اہل تشیع رکن سید حسنین عباس گردیزی کی جگہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کو مقرر کر دیا گیا ہے۔
-
امریکی مذہبی آزادی کمیٹی کی جانب سے پاکستان پر الزام لگانا افسوسناک ہے؛
جعلی و بے بنیاد پروپیگنڈہ اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں اور اداروں کی روش ہے، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر
حوزہ/ ادارہ منہاج الحسینؑ اور تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ، رکن اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ امریکی مذہبی آزادی کمیٹی کو کھلی دعوت دیتے ہیں کہ وہ خود پاکستان آئے اور آ کر حقائق کا مشاہدہ کرے، گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان میں بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ ملا ہے اور بہت سارے مسائل جو مسلمانوں اور اقلیتوں کے درمیان تھے وہ حل ہوئے ہیں۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمسایہ ہونے کا حق ادا کیا، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر
حوزہ/ پاکستان کے برادر ہمسایہ اسلامی ملک جمہوری اسلامی ایران نے سیلاب زدگان کی فوری مدد کیلئے گورنر صوبہ سیستان و بلوچستان ایران کی سربراہی میں لاکھوں ڈالرز کی قیمت کا سامان پاکستانی صوبہ بلوچستان کے حکمرانوں کے حوالے کیا۔
-
سربراہ تحریک حسینیہ پاکستان:
ملک دشمن عناصر قومی سلامتی کے خلاف ایک دفعہ پھر متحرک ہو رہے ہیں،علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر
حوزہ/ سربراہ تحریک حسینیہ پاکستان نے کہا کہ پہلے سانحات اور قتل و غارت میں کالعدم جماعتوں کے ملوث افراد کو رہا نہ کیا جاتا تو یہ واقعات رونما نہ ہوتے، تمام سیاسی جماعتیں، عمائدین قوم اور آئمہ جمعہ و جماعت آنے والے روز جمعہ کو یوم احتجاج کے طور پر منائیں۔
-
علامہ قاضی نیاز نقوی کی رحلت ملت جعفریہ پاکستان کا ناقبل تلافی نقصان، ڈاکٹر محمد حسین اکبر
حوزہ/ ادارہ منہاج الحسین لاہور نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی رح کی رحلت سے عالم اسلام ایک عظیم عاالم فاضل اور مفکر و خدمت گزار سے محروم ہو گیا ہے۔
-
فرانس کو اس توہین کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر
حوزہ/ سرابراہ تحریک حسینیہ پاکستان نے کہا کہ توہین آمیز خاکے اور فرانسیسی صدر کا بیان عالمی امن کیخلاف سازش ہے، دنیا کو بدامنی میں دھکیلنے کیلئے منظم انداز میں سازش کی جا رہی ہے، دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے جسکے تدارک کیلئے مسلم ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔