ادارہ منہاج الحسینؑ
-
لاہور، ادارہ منہاج الحسینؑ میں حرمت قرآن ریلی، سویڈن سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ
حوزہ/ قرآن کی حرمت پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کر سکتا، علامہ محمد حسین اکبر کا اظہار خیال۔
-
طاغوتی نظام سے بغاوت کے بغیر انتظار کا کوئی مفہوم نہیں، علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی
حوزہ/ لاہور پاکستان میں ادارۂ منہاج الحسین کے ماتحت چلنے والے مدرسۂ جامعۃ الزہراء سلام اللہ علیہا میں ”عصر حاضر کے تقاضے اور ہماری ذمہ داری“ کے عنوان پر ایک عظیم الشان علمی نشست کا اہتمام ہوا۔
-
شعائر حسینی کی مخالفت کرنے والا نہ شیعہ، نہ سنی بلکہ استعمار کا ایجنٹ ہے، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر
حوزہ/ سربراہ ادارہ منہاج الحسین: اگر کوئی شیعہ اہلبیت علیہ السلام کے دشمنوں کو راضی کرنے کی خاطر شعائر امام حسین علیہ السلام کو چھوڑنے پر راضی ہو گا تو وہ شخص اپنے آپ کو شیعہ کہلوانے کا حق نہیں رکھتا، نئے نئے فتنے سر اٹھا رہے ہیں، ہمیں اس کیلئے جاگنا ہوگا، ان کا راستہ روکنا ہوگا۔
-
ادارۂ منہاج الحسین(ع) لاہور میں ’’ذبیح منیٰ و کربلا‘‘ کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ ادارۂ منہاج الحسین علیہ السلام جوہر ٹاؤن لاہور پاکستان کے زیر اہتمام "ذبیح منیٰ و کربلا کانفرنس" منعقد ہوئی، جس میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام نے فلسفہ شہادت اور ہماری ذمہ داریوں کے عنوان پر گفتگو کی۔
-
علامہ محمد سبطین اکبر ادارہ منہاج الحسینؑ کے مہتمم اعلیٰ اور صدر مقرر
حوزہ/ علامہ محمد سبطین اکبر تمام تر امور کی نگرانی، انجام دہی اور ادارہ کی تعمیر و ترقی، تعلیم و تربیت کیلئے جملہ اساتذہ، خدمت گزاران، طلباء و طالبات اور معاونین و خیر اندیشان کے ساتھ رابطہ کرکے ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پروگرام اور منصوبہ جات مرتب کریں گے۔
-
منہاج الحسین پاکستان کے طلبہ نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کا عطیہ دے کر جشن مولود کعبہ منایا
حوزہ/ ادارہ منہاج الحسین علیہ السلام لاہور کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کہا کہ مولود کعبہؑ کے سلسلہ میں ادارہ میں تقریب منعقد کی گئی جس میں ہم نے اپنے طلبہ اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مولودِ کعبہؑ کا جشن اس انداز میں منائیں کہ اُن کی اِس خوشی سے کسی کو زندگی ملے، جس پر طلبہ کی بڑی تعداد نے خون عطیہ دینے کا عزم کیا اور شہریوں نے بھی خون کے عطیات دیئے۔
-
علامہ قاضی نیاز نقوی کی رحلت ملت جعفریہ پاکستان کا ناقبل تلافی نقصان، ڈاکٹر محمد حسین اکبر
حوزہ/ ادارہ منہاج الحسین لاہور نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی رح کی رحلت سے عالم اسلام ایک عظیم عاالم فاضل اور مفکر و خدمت گزار سے محروم ہو گیا ہے۔
-
شیعہ پاکستان کی اقلیت نہیں بلکہ اکثریت ہیں، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر
حوزہ/ حکومتی اداروں میں ایسے متنازع لوگ بیٹھے ہیں، جو فرقہ واریت کو ہوا دیتے ہیں، حکومت کو ان کیخلاف ایکشن لینا چاہیئے اور تمام اداروں میں اہل تشیع کو نمائندگی تناسب کے مطابق دی جانی چاہیئے۔
-
حضرت امام حسین ( ع ) کا نام ہر دل و روح میں بسا ہے، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب نے کل اپنی گورنمنٹ تحریک انصاف پاکستان کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے لاہور کے ادارہ منہاج الحسینؑ میں مجلس عزاء میں شرکت کی اور تمام امور کا جائزہ لیا ہے۔