۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
یحییٰ السنوار

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہادت ایک ایسا مرتبہ ہے جس کے لیے سِنوار نے ہمیشہ خواہش کی اور اس کیلئے مجاہدت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہادت ایک ایسا مرتبہ ہے جس کے لیے سِنوار نے ہمیشہ خواہش کی اور اس کیلئے مجاہدت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید سنوار موت سے خوف زدہ یا ڈرنے والے نہیں تھے، دشمن کو میدان جنگ میں چیلنج کرتے تھے، ان کی شہادت سے مزاحمت اور زیادہ مضبوط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے ایک سال میں پچاس ہزار شہادتوں کے بعد بھی عزم کیا ہے کہ وہ شہدا کے راستے کو ترک نہیں کریں گے۔

ناصر شیرازی نے کہا کہ غزہ ایک ایسا مرکز بن چکا ہے، جس میں مزاحمت اور مقاومت اپنے عروج پر ہے، جس میں شہید سنوار کا پاکیزہ خون بھی شامل ہے، شہید کا راستہ اور نظریہ ہمیشہ زندہ رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .