۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
مقصود ڈومکی

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ روز افزوں مہنگائی، غربت اور افلاس کے سبب لوگوں کی اکثریت دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ روز افزوں مہنگائی، غربت اور افلاس کے سبب لوگوں کی اکثریت دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دس کروڑ سے زائد شہری خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، ایسے میں موسم سرما کے سوئیٹر اور گرم ملبوسات کا خریدنا غریبوں کے لئے تقریبا ناممکن ہے۔ اہل خیر کو آگے بڑھ کر معاشرے کے غریب اور محروم طبقات کی مدد کرنی چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں موسم سرما کے آغاز کے سلسلے میں غریب اور مستحق افراد میں 200 سوئیٹر اور گرم کپڑے تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور منتخب نمائندے عوام کے مسائل اور مشکلات سے مکمل طور پر لاتعلق ہو کر اپنے ذاتی مفادات اور بینک بیلنس بنانے میں مصروف عمل ہیں، جبکہ غربت اور مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پاکستان ایک عوامی انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہے، کہا کہ عوام کے غم اور غصہ کو اگر بروقت نہیں سمجھا گیا تو یہ لاوا ایک دن ضرور پھٹے گا اور عیش و عشرت میں غرق حکمران اس کا نشانہ بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم میں سے ہر شخص کو اپنے پڑوس میں موجود غریب اور مفلس لوگوں کا سہارا بننا چاہئے۔

اس موقع پر تقریب سے مدرسہ خاتم النبیین جیکب آباد کے مولانا منور حسین سولنگی اور مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی رہنماء مولانا ارشاد علی سولنگی نے بھی خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .