۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
لاہور میں شیعہ سنی اتحاد کا خوبصورت اور عملی مظاہرہ

حوزہ / پاکستان کے شہر لاہور میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے شہر لاہور میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی بلوچ صاحب کی رہائشگاہ پر باہمی ملاقات ہوئی۔

لاہور میں شیعہ سنی اتحاد کا خوبصورت مظاہرہ

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملی، مذہبی اور سیاسی صورتحال پر باہمی مشاورت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ اس صمیمی ملاقات کے بعد نماز باجماعت ادا کی گئی۔ جس میں شیعہ و سنی اتحاد کا انتہائی خوبصورت اور عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملا جہاں سب نے علامہ عارف حسین واحدی کی اقتداء میں نماز ادا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .