بدھ 23 اپریل 2025 - 15:52
جوان نسل کے لئے کھیلوں سمیت مثبت ورزشی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں

حوزہ / علامہ عارف حسین واحدی نے ایوب پارک اسٹیڈیم میں AGWA Super league Tournament میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے ایوب پارک اسٹیڈیم میں AGWA Super league Tournament میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی شہر سے ماتمی عزاداری انجمنوں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان بہت اچھا ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔ ہر میچ قابل دید تھا۔ خوبصورت مقابلے ہوئے۔ جوانوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا۔ ہر چوکے چھکے اور وکٹ گرنے پر علی علی کے نعرے گونجتے رہے۔ فائنل سابقہ چیمپئن انجمن سجادیہ اور مرکز ی ماتمی دستہ کے درمیان ہوا شاندار اور سخت مقابلے کے بعد مرکزی ماتمی دستہ نے فائنل جیت کر ٹورنامنٹ چیمپین کا اعزاز حاصل کیا۔

علامہ عارف واحدی نے نعروں کی گونج میں چیمپئن ٹیم کو ٹرافی دی اور دیگر انعام تقسیم کئے اور خطاب کرتے ہوئے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے جوانوں کے لئے ان سرگرمیوں کو ضروری قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر قائد محترم کے فرزند ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی، جناب سید اظہار بخاری اور مولانا قاسم جعفری نے بھی مہمانان خصوصی کے طور پر انعامات تقسیم کئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha