حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفترِ قائدِ ملت جعفریہ پاکستان شعبۂ خدمت زائرین قم کے زیرِ انتظام چھٹا انٹرنیشنل عشرۂ امام جعفر صادق علیہ السلام بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں پاک وہند کے جید علمائے کرام نے شرکت اور خطاب کیا۔
شہادت کے دن 25 شوال بمطابق 24 اپریل 2025 نمازِ مغربین کے بعد مجلسِ عزاء کا انعقاد ہوا، جس کا آغاز قاری جاوید بخاری صاحب نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا۔
خادم کریمہ اہل بیت سید ناصر عباس نقوی انقلابی صاحب نے عشرۂ امام جعفر صادق علیہ السّلام کی تفصیلی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مشن کو جاری رکھتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان کے زیرِ سایہ، رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی کا ساتھ دیں گے اور اس پروگرام کو آئندہ نسلوں تک پہنچائیں گے۔
جس کے بعد کراچی کے عالم دین حجت الاسلام و المسلمین کمیل نورانی صاحب نے امام جعفر صادق علیہ السلام کے فضائل و مصائب پڑھے۔
بعد ازاں تابوت امام برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا صحنِ امام رضا علیہ السّلام میں ضریح مبارک کے سامنے اختتام پذیر ہوا اور پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السّلام سے ہوا۔










آپ کا تبصرہ