بدھ 23 اپریل 2025 - 06:42
اپنے فرزندوں کو امام زمانہ (عجل) کے سپاہی کے عنوان سے دینی علوم کے حصول کے لیے حوزات علمیہ میں بھیجنے کی ترغیب دیں

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے استاد نے دینی علوم کے حصول کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اور قرآن کریم کی آیات سے استناد کرتے ہوئے کہا: طلبگی کی بنیاد قرآن کریم سے ملتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کاشان میں حوزہ نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین حسین علی عامری نے سورۂ توبہ کی آیت نمبر 122 «وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنفِرُوا كَافَّةً...» کے حوالے سے کہا: اس آیت اور دیگر آیات کی روشنی میں تمام مسلمان خاندانوں پر واجب کفائی ہے کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق دینی علوم اور اسلام شناسی کے لیے اپنے بچوں کو حوزات علمیہ بھیجیں اور دین مبین اسلام کی تبلیغ کے لیے آمادہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال اس آیہ شریفہ میں ارشاد فرماتا ہے: "اور مؤمنوں کے لیے یہ مناسب نہیں کہ سب کے سب [جہاد کے لیے] نکل کھڑے ہوں۔ تو ایسا کیوں نہ ہو کہ ہر گروہ میں سے ایک جماعت نکلے تاکہ دین کی سمجھ بوجھ حاصل کرے اور جب وہ اپنی قوم کی طرف واپس جائیں تو انہیں خبردار کریں، شاید وہ (عذابِ خدا سے) ڈر جائیں۔

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے کہا: ہم امید کرتے ہیں کہ ہر مسلمان اس راہ میں قدم رکھے، اپنے دینی فریضے پر عمل کرے اور اپنے فرزندوں کو امام زمانہ (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کے سپاہی کے عنوان سے دینی علوم کے حصول کے لیے حوزات علمیہ میں بھیجنے کی ترغیب دے تاکہ وہ ان کے لیے باقیات صالحات کا ذریعہ بنے۔

انہوں نے مذکورہ آیت کے شانِ نزول کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا: جیسا کہ قرآن کریم کی تفاسیر میں آیا ہے کہ جب غزوۂ تبوک کے موقع پر منافقین نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ساتھ نہ دیا تو خداوند متعال نے یہ آیت نازل فرما کر ان کی مذمت فرمائی اور مؤمنین نے یہ عہد کیا کہ آئندہ کبھی بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکمِ جہاد سے کنارہ کشی نہیں کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha