۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
خواہران

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین فاضل نے طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: طلباء کو چاہئے کہ وہ اپنی معرفت میں مزید اضافہ کریں، محنت سے درس پڑھیں اور کسب تقویٰ کی جانب خصوصی توجہ دیں تاکہ لوگوں کے دلوں کو حضرت حجت علیہ السلام کے ظہور کے لئے آمادہ کیا جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ خواہران کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین مجتبی فاضل نے آج صبح تہران میں واقع مدرسہ بانو امین کے مدیر، اساتذہ اور طلباء کے ساتھ ملاقات کے دوران ایرانی صدر شہید حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے جہاد فی سبیل اللہ کو یاد کرتے ہوئے کہا: اللہ تعالیٰ سورہ مبارکہ عنکبوت میں راہ حق میں جہاد کے بارے میں فرماتا ہے کہ ’’ وَالَّذِینَ جَاهَدُوا فِینَا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنَا وَإِنَّ اللَّهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِینَ ‘‘ اس آیت میں ’’جُہد‘‘سے مراد مشکلات میں پڑنا اور جہاد کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس آیت کے مطابق جو شخص بھی اپنے آپ کو خدا کے لئے زحمت میں ڈالتا ہے اور خدا کے لیے کوشش اور جہاد کرتا ہے، خدا اس کے لئے شہید آیت اللہ رئیسی کی طرح کمال اور سعادت کے بے شمار دروازے کھول دیتا ہے۔

ایران کے حوزہ علمیہ خواہران کے مدیر نے یہ کہا: اچھی باتون کو اچھی طرح بیان کیا جائے اور پیش کیا جائے ، ہر اچھے کام کو اچھے طریقے سے انجام دینا چاہیے تاکہ معاشرے میں اس کے مفید نتائج سامنے آئیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فاضل نے طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: طلباء کو چاہئے کہ وہ اپنی معرفت میں مزید اضافہ کریں، محنت سے درس پڑھیں اور کسب تقویٰ کی جانب خصوصی توجہ دیں تاکہ لوگوں کے دلوں کو حضرت حجت علیہ السلام کے ظہور کے لئے آمادہ کیا جا سکےکیوں کہ لوگوں کے جب دل آمادہ ہوں گے تو ظہور میں تعجیل ہوگی اور ظہور کے مقدمات فراہم ہوں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .