حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرحوم آیت اللہ حائری شیرازی نے اپنے ایک خطاب میں اسرائیلی جرائم کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا:
کیا جانتے ہیں کہ جیسے جیسے مظالم اور جرائم دنیا میں بڑھ رہے ہیں، امامؑ کے ظہور کا زمینہ فراہم ہوتا جا رہا ہے؟
کیونکہ انسانیت اس ظلم و زیادتی کے زیادہ ہو جانے سے صحیح اور غلط میں تمیز دے سکے گی! باطل اتنا آشکار ہو جائے گا کہ سب سمجھ جائیں گے کہ حق کیا ہے اور باطل کیا ہے۔
اس قدر حق اور باطل کے درمیان فرق ہو جائے گا کہ لوگ آسانی سے سمجھ پائیں گے کہ حق کیا ہے اور باطل کیا ہے، حق و باطل کے راستے کو سمجھ سکیں گے، ان دونو کے درمیان آہستہ آہستہ فرق بڑھتا جائے گا۔
جتنا زیادہ شاقی شقی ہوتا ہے اور نیک انسان نیک ہوتا جائے گا کہ ایک غیر جانبدار شخص کے لیے دونوں کو پہچاننا اتنا ہی آسان ہو جائے گا۔
اسرائیل کے ظلم و زیادتی میں جس قدر اضافہ ہوگا، ظہور امامؑ اتنا ہی نزدیک تر ہوتا جائے گا، دنیا میں جس قدر اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوں گے اور اسرائیل کے خلاف لوگ قیام کریں گے اور کھل کر بولیں گے، اتنا ہی امام زمانہ (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کے ظہور میں تعجیل ہوگی اور یہ مظاہرے ظہور کے حق میں کارگر ثابت ہوں گے۔