اتوار 16 فروری 2025 - 11:52
لاہور، پنجاب یونیورسٹی میں ولادت باسعادت حجت دوراںؑ کی مناسبت سے جشن

حوزہ/ جشن کی تقریب سے خطاب میں آغا علی رضا نقوی کا کہنا تھا کہ آپ نوجوان ہیں، آپ میں صلاحیتں زیادہ ہیں، آپ بہتر انداز میں ظہور امامؑ کیلئے زمینہ سازی کر سکتے ہیں، اس لئے ہر نوجوان اپنے آپ کو تیار رکھے، آپ خوش نصیب ہیں، جن کے پاس آئی ایس او پاکستان جیسا صالح نوجوانوں کا پلیٹ فارم موجود ہیں، جس سے بہتر انداز میں فکری و روحانی تربیت میسر ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید مرتضیٰ مطہری یونٹ جامعہ پنجاب لاہور میں ولادتِ باسعادت حجت دوراں امام عصر علیہ السلام کی مناسبت سے جشن کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکنوں نے قصیدہ خوانی کی۔ جس کے بعد آغا علی رضا نقوی نے امام زمانہؑ کی ولادت، غیب اور ظہور کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

آغا علی رضا نقوی کا کہنا تھا کہ ظہور امامؑ سے قبل ہمیں اپنی تیاری مکمل رکھنی ہے، اس عہد میں ہماری ذمہ داری یہی ہے کہ ہم ظہورِ امام ؑ کیلئے زمینہ سازی کریں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اپنے کردار کی بہتری پر توجہ دیں، خود کو پاور میں لانے کیلئے محنت کریں، اچھے اور بااثر عہدوں پر تعیناتی کیلئے زیادہ محنت کریں۔

انہوں نے کہا کہ امام زمانہؑ کے ظہور میں تاخیر ہمارے اعمال کے سبب ہے، جب رات کو امامؑ کے پاس ہمارا نامہ اعمال پہنچتا ہے تو ہمارے برے کردار کے باعث امامؑ آبدید ہو جاتے ہیں، دوسرے لفظوں میں ہم اپنے امام کو تکلیف پہنچا رہے ہوتے ہیں، ایسے میں ہمیں ایسے افعال سرانجام دینا ہوں گے، جس سے ہمارا امامؑ راضی ہو۔ انہوں نے کہا کہ آپ نوجوان ہیں، آپ میں صلاحیتں زیادہ ہیں، آپ بہتر انداز میں ظہور امامؑ کیلئے زمینہ سازی کر سکتے ہیں، اس لئے ہر نوجوان اپنے آپ کو تیار رکھے۔

آغا علی رضا نقوی کا کہنا تھا کہ آپ خوش نصیب ہیں، جن کے پاس آئی ایس او پاکستان جیسا صالح نوجوانوں کا پلیٹ فارم موجود ہیں، جس سے بہتر انداز میں فکری و روحانی تربیت میسر ہیں، اس سہولت کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی زیادہ سے زیادہ تربیت کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha