منگل 18 فروری 2025 - 10:07
حرم امام علی (ع) کی جانب سے 2000 نوجوان لڑکوں کے لیے جشن تکلیف کا انعقاد

حوزه/ حرم امام علی علیہ السلام نے دوسرے سال بھی نجف اشرف کے مختلف اسکولوں کے 2000 سے زائد نوجوان لڑکوں کے لیے جشن تکلیف شرعی کا ایک شاندار جشن منعقد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت امام مہدی (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی ولادت کے بابرکت ایام کے موقع پر منعقدہ پروگراموں کے سلسلے میں، عتبہ علویہ کے سیکرٹریٹ نے نجف اشرف کے مختلف علاقوں کے نوجوان لڑکوں کے لئے جشن "تکلیف شرعی" کا انعقاد کیا۔ یہ جشن حضرت محسن (علیہ السلام) ہال میں منعقد ہوا جو کہ صحن حضرت فاطمہ زہرا (علیہا السلام) میں واقع ہے۔

اس جشن میں مدیر عتبہ علویہ سید عیسی الخرسان، ان کے معاون، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین، محکمہ کے سربراہان، اور تعلیمی و تربیتی عملے کے ساتھ ساتھ طلباء کے والدین بھی موجود تھے۔

عتبہ علویہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن حیدر العیساوی نے بتایا کہ اس جشن کا مقصد نوجوانوں، خاص طور پر ہائی اسکولی طلباء کو دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے، واجبات کی ادائیگی اور اخلاق فاضلہ کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ہم نے 2000 سے زائد نوجوانوں کو اس تقریب کے لئے مدعو کیا جو اس تقریب میں عزت افزائی کے مستحق ٹھہرے۔ اس کے ساتھ ساتھ، ان کی دینی آگاہی کو مضبوط کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ وہ ائمہ اطہار (علیہم السلام) کی تعلیمات کے مطابق تربیت پا سکیں۔

حیدر العیساوی نے واضح کیا کہ اس تقریب میں دینی اور ثقافتی پروگراموں کا ایک سلسلہ پیش کیا گیا جس میں شرعی تعلیمات پر عمل کرنے، واجبات کی ادائیگی اور اخلاق حسنہ کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha