حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور عراق کے درمیان ثقافتی و علمی تعاون کے تحت، حرم امام علی علیہ السلام کی انتظامیہ "عتبہ علویہ" نے بدھ کے روز بین الاقوامی کانفرنس علامہ میرزا محمد حسین غروی نائینیؒ میں شرکت کے لیے نجف اشرف پہنچنے والے ایرانی وفد کا پُرتپاک استقبال کیا۔
حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 26 نومبر 2025 کو ایران کا علمی اور ثقافتی وفد عتبہ علویہ پہنچا، جہاں اس کے مدیر سید عیسی خُرسان، اراکینِ بورڈ آف ٹرسٹیز، مجمع تحقیقات و مطالعاتِ علوی کے ذمہ داران اور مختلف شعبہ جات کے خدام نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔
یہ بین الاقوامی کانفرنس حرم امام علی علیہ السلام کی انتظامیہ "عتبہ علویہ"، حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ "عتبہ حسینیہ" اور حوزہ علمیہ قم کے باہمی اشتراک سے منعقد ہو رہا ہے، جسے ایران اور عراق کے دینی اور علمی مراکز کے درمیان مشترکہ علمی و حوزوی تعاون کا نیا مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اس اہم علمی اجتماع میں شرکت کے لیے سربراہ حوزہ علمیہ ایران، آیت اللہ علیرضا اعرافی بھی عراق پہنچ چکے ہیں، جو اس کانفرنس کے ممتاز مہمانان میں شامل ہیں۔
بین الاقوامی کانفرنس علامہ میرزا نائینیؒ کا پہلا مرحلہ 23 اکتوبر 2025 کو قم میں منعقد ہوا، جس کا آغاز پیغامِ رہبر معظم انقلاب اسلامی سے کیا گیا۔ نشست میں آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی سمیت علمائے کرام، اساتذہ اور بڑی تعداد میں طلاب نے شرکت کی۔
اس سلسلے کی دوسری نشست 25 اکتوبر کو مشہد مقدس میں منعقد ہوئی، جبکہ حتمی مراحل آج اور کل بالترتیب نجف اشرف اور کربلا معلیٰ میں انجام پائیں گے۔









آپ کا تبصرہ