جمعرات 27 نومبر 2025 - 09:26
بین الاقوامی کانفرنس میرزا نائینی (رہ) میں شرکت کے لیے سربراہ حوزہ علمیہ ایران عراق پہنچ گئے

حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ، آیت اللہ علی رضا اعرافی بین الاقوامی کانفرنس میرزا محمد حسین غروی نائینیؒ میں شرکت کے لیے عراق کے مقدس شہر نجف اشرف اور کربلا معلیٰ کے دورے پر پہنچ گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کانفرنس کی پہلی نشست 23 اکتوبر 2025 کو قم المقدسہ میں منعقد ہوئی، جس کا آغاز پیغامِ رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ہوا۔ پروگرام میں آیت اللہ جعفر سبحانی سمیت مراجع تقلید، علمائے کرام، اساتذہ اور بڑی تعداد میں فضلاء و طلاب نے شرکت کی۔ بعد ازاں اس سلسلے کی نشست مشہد مقدس میں بھی منعقد کی گئی۔

یہ بین الاقوامی کانفرنس حوزہ علمیہ قم، حوزہ ہائے علمیہ عراق اور عتبات مقدسہ کے اشتراک سے منعقد ہو رہا ہے۔ اس کا بقیہ پروگرام آج اور کل یعنی 27 اور 28 نومبر کو نجف اشرف اور کربلا میں اسلامی ممالک کے ممتاز دینی و حوزوی شخصیات کی شرکت سے جاری رہے گا۔

علامہ میرزا نائینیؒ کا تعارف

میرزا محمد حسین غروی نائینیؒ ۲۵ ذی القعدہ ۱۲۷۶ھ قمری کو شہر نائین کے ایک علمی و دینی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد حاج میرزا عبدالرحیم شیخ الاسلام اور آپ کے اجداد بھی منصبِ شیخ الاسلامی پر فائز رہے، جو اس دور میں سلطانِ وقت کی جانب سے تفویض ہوتا تھا۔

والد کی وفات کے بعد یہ منصب سلسلہ کے طور پر میرزا نائینیؒ کو پیش کیا گیا، مگر آپ نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد یہ عہدہ آپ کے بھائی میرزا محمد عیسی کو منتقل ہوا۔ خاندانِ شیخ الاسلام اپنی علمی خدمات، تقویٰ اور سماجی اثر و رسوخ کی وجہ سے پورے نائین میں معروف تھا، اور ان کا گھر عام لوگوں کے مسائل کے حل کا مرکز سمجھا جاتا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha