۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بنگلور میں یوم حسین (ع) کے حوالے سے 30ویں بین الاقوامی کانفرنس" محبت سے نفرت کا سامنا" منعقد ہوئی

حوزہ/ روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کی یوم حسین بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں شرکت۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے ایک وفد نے یوم حسین علیہ السلام کے حوالے سے منعقدہ 30ویں بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ یہ بین الاقوامی کانفرنس ہندوستان کے شہر بنگلور میں (محبت سے نفرت کا سامنا) کے عنوان سے منعقد کی گئی تھی۔

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے نمائندے ڈاکٹر سعد الدین البناء نے بتایا، "اس کانفرنس کی اختتامی تقریب میں ہندوستان کے مختلف مکاتب فکر اور مذاہب کے نمائندوں اور رہنماؤں کی موجودگی میں دونوں مقدس مقامات کے وفد نے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کے علم مبارک کو کانفرنس کے منتظمین کو تبرکا ہدیہ کیا۔ "

وفد نے اس کانفرنس کے ضمن میں بین الاقوامی تنظیم ( امام حسین علیہ السلام آرگنائزیشن) کی جانب سے شروع کی گئی خون کے عطیہ کی مہم میں حصہ لیا، اس مہم میں تمام مسالک کے 50 ہزار افراد نے امام حسین علیہ السلام کے نام پر اپنا خون عطیہ کرنے کے لیے شرکت کی۔

اس موقع پر روضہ م برک حضرت عباس (ع) کے مندوب انجینئر طلال محمد علی البیر نے کہا کہ وفد نے شہر میں متعدد حسینیات کا دورہ کیا اور وہاں امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی ابا الفضل کے علم مبارک بھی لہرائے۔ اس کے علاوہ دونوں مقامات مقدس کی جانب سے کچھ متبرک تحائف اور ہدیئے بھی دیے گئے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "یہ اقدام ملک سے باہر اہل بیت علیہم السلام کے ماننے والوں سے رابطہ قائم کرنے اور برصغیر پاک و ہند میں دیگر مذاہب کے ساتھ بقائے باہمی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں دوسرے فرقوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور انہوں نے امام حسین علیہ السلام سے ان کی محبت اور ان کے مقام و مرتبہ جو تاریخ میں لازوال ہے، کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .