حوزہ/ ۲۲ ربیع‌الثانی کی آمد اور امام جواد علیہ السلام کے فرزند حضرت موسی مبرقعؑ کے یومِ رحلت کے موقع پر اُن کے حرمِ مطہر میں غبارروبی کی پُر شکوہ تقریب منعقد ہوئی۔ اس روحانی تقریب میں متعدد علمائے کرام اور اہم شخصیات موجود تھیں، جب کہ حرم امام رضا علیہ السلام، حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا، مسجد مقدس جمکران، حرم حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام، حرم حضرت احمد بن موسی علیہ السلام اور سلطان میراحمد علیہ السلام کے خادمین سمیت قومی و صوبائی شخصیات اور زائرین نے شرکت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha