حوزہ/ حضرت اُمّ البنین سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے موقع پر حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں شہدا کی ماں اور شریکِ حیات کے اعزاز میں قومی سطح کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے شہدا کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس باوقار اجتماع میں سیاستدانوں اور عوام کے مختلف طبقات نے شرکت اور خطاب کیا۔ معروف نوحہ خواں صادق آہنگران نے بھی اس موقع پر نوحہ خوانی کی۔ تقریب کا مقصد شہدا کے خانوادوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور ان کے صبر و استقامت کا اعتراف کرنا تھا۔ حرمِ کریمہ اہلبیت (ع) میں یہ پروگرام نہایت احترام، شایستگی اور روحانی ماحول میں منعقد ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha