حوزہ/ حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں 730 اسٹوڈنٹس جوڑوں کی اجتماعی شادی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں علماء، اساتذہ، طلبہ اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، یہ پروگرام منگل 9 دسمبر کو شبستان حضرت نجمہ خاتون میں منعقد ہوا، جس میں آیت اللہ شب زنده‌دار، قم کے گورنر بہنام‌جو اور حجت الاسلام والمسلمین رستمی (یونیورسٹیوں میں نمائندۂ رہبرِ انقلاب) نے خطاب کیا۔ تقریب میں معروف ذاکر سید مصطفی میرداماد اور موسوی نے اشعار پیش کئے، معروف ناظم نجم الدین شریعتی اور مہران رجبی نے نظامت کے فرائض انجام دیے، طلبہ نے مختلف نعتیہ ترانے اور پروگرام پیش کیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha