۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سالروز ارتحال آیت الله العظمی فاضل لنکرانی(ره) در کابل برگزار شد

حوزہ/ افغانستان کے دار الحکومت کابل میں واقع مدرسہ فقہی ائمہ اطہارعلیہم السلام میں یوم شہادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر آیت اللہ العظمیٰ فاضل لنکرانی کی برسی کی بھی تقریب منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے دار الحکومت کابل میں واقع مدرسہ فقہی ائمہ اطہارعلیہم السلام میں یوم شہادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر آیت اللہ العظمیٰ فاضل لنکرانی کی برسی کی بھی تقریب منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی اور امام وقت عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں ان کی جدہ ماجدہ کا پرسہ پیش کیا۔

اس پروگرام کا انعقاد تلاوت کلام پاک سے ہوا،تلاوت کے بعد ذاکر محترم نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شان و منزلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہرا (س) اور ائمہ طاہرین علیہم السلام ہمارے لئے نمونہ عمل ہیں ، انہوں نے خطاب کے دوران حضرت آیت اللہ العظمیٰ فاضل لنکرانی کے اخلاقی کمالات اور علمی پختگی کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آ ایام فاطمیہ کا احیا ء کرنے والے تھے۔

اس پروگرام میں تلاوت قرآن کریم، زیارت آل یاسین، زیارت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا اور اہل بیت علیہم السلام کے فضائل و مصائب بیان ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .