۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر / مراسم عزاداری عاشورای حسینی در بیت آیت الله العظمی فاضل لنکرانی (ره)

حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ کے رکن نے کہا: خطباء اور مبلغین کو چاہیے کہ وہ اپنے بیانات میں تحریک حسینی (ع) کے متعلق دشمنوں کے شبہات کے مدلل اور دقیق علمی جوابات پیش کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے عتبہ حسینیہ علیہ السلام سے وابستہ مؤسسہ وارث الانبیاء کے مسئولین کے ساتھ ملاقات میں ان کی وسیع سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا: الحمدللہ حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی برکت سے عتبہ حسینیہ اور اس کی "وارث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ" جیسی دوسری برانچز انتہائی موثر اور وسیع خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے واقعہ عاشورا کی عظمت کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا: اس تحریک کے بارے میں خواہ ہم کتنا ہی کہیں اور لکھیں، پھر بھی اس عالمی اور ابدی تحریک کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالنے میں کمی رہ جائے گی۔

آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہا: تعلیمات حسینی علیہ السلام کی ترویج میں آپ جیسے بابرکت اداروں کو اپنی تمام تر کوششیں پہلے سے زیادہ بروئے کار لانی چاہئیں۔

حوزہ علمیہ قم کے استاد نے ان شبہات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جو اسلام کے مخالفین اور دشمنان ہر سال تحریک حسینی(ع) کے بارے میں پیدا کرتے ہیں، کہا: خطباء اور مبلغین کو چاہیے کہ وہ اپنے بیانات میں تحریک حسینی (ع) کے متعلق دشمنوں کے شبہات کے مدلل اور دقیق علمی جوابات پیش کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .