۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
محرم

حوزہ / مدرسہ علمیہ نرجسیہ (س) میں ثقافتی امور کی سرپرست نے کہا: تحریک عاشورہ میں اہم کردار ادا کرنے والے گروہوں میں سے ایک خواتین ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے مدرسہ علمیہ نرجسیہ (س) رودان میں ثقافتی امور کی سرپرست محترمہ زہرا صالحی نے ایام سوگواری حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: تحریک عاشورہ میں اہم کردار ادا کرنے والے گروہوں میں سے ایک خواتین ہیں کہ جنہوں نے واقعہ عاشورہ کے پیغام کی ترسیل اور اس کی بقا کا فریضہ انجام دیا۔

انہوں نے کہا: بہت سی جنگوں میں خواتین کی جانب سے حوصلہ افزائی جنگجوؤں کے حوصلے بلند کرنے کا سبب بنتی ہے۔ کربلا میں بعض شہداء کی ماؤں اور بیویوں نے بھی یہ کردار ادا کیا۔

مدرسہ علمیہ نرجسیہ (س) میں ثقافتی امور کی سرپرست نے کہا: جنگ کے دوران بیماروں کی دیکھ بھال اور زخمیوں کا علاج بھی منجملہ عاشورہ کے مختلف جنگی محاذوں پر خواتین کی جانب سے انجام پانے والے دوسرے کرداروں میں سے ایک ہے۔ کربلا میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کا حضرت امام سجاد علیہ السلام کا خیال رکھنا اور ان کی شدید بیماری میں ان کی دیکھ بھال کرنا بھی اسی کی ایک مثال ہے۔

محترمہ صالحی نے کہا: تحریک عاشورا میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کا کردار اور قیدیوں کے قافلے کی قیادت ہمیں بحرانی حالات میں نظم و نسق اور مدیریت کا سبق سکھاتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .