۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
پارس 1.jpg

حوزہ / عائلی مسائل کی ایک ماہر نے کہا: امام عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی معرفت حاصل کرنا ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے۔ امامت کے وجودی فلسفے سے دوری انسان کو فکری اور اخلاقی غلطیوں میں مبتلا کر دیتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی اردبیل سے نامہ نگار کے مطابق، ماہر نفسیات اور عائلی مسائل کی ماہر محترمہ زہرا داروغہ نے مدرسہ علمیہ ثامن الحجج (ع) پارس آباد میں منعقدہ محرم الحرام کے پروگرام "آئین عزاداری" میں عاشورا اور مہدویت کے درمیان تعلق کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: عاشورہ امام حسین علیہ السلام اور ان کے وفادار ساتھیوں کی مظلومیت کا دن ہے کہ جو ہمیں عصرِ غیبت میں حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی غربت کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ان دونوں معصوم اماموں کی تنہائی، اصحاب کی مشابہت اور اپنے زمانے کے ظالم حکمران کے خلاف ان کی جدوجہد عاشورا اور انتظار کے درمیان تعلق کی بعض نشانیاں شمار ہوتی ہیں۔

محترمہ زہرا داروغہ نے کہا: حضرت مہدی موعود عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کا عالمی قیام حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی اصلاحی تحریک اور اصلاح معاشرہ، سماجی انصاف کا تحقق اور سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی ظالموں کے خلاف جدوجہد، اموی ظلم و جہالت اور بدعتوں کے خاتمے کی تکمیل کا باعث ہے۔

عائلی مسائل کی اس ماہر نے عاشورا اور مہدویت کے درمیان موجود محکم اور عمیق رابطہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا: عاشورا اور مہدویت کے درمیان تعلق امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کا حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے ساتھ گہرے تعلق کو ظاہر کرتا ہے کہ جس کا احادیث، دعای ندبہ، زیارتِ عاشورہ اور زیارتِ ناحیہ میں بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .