۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
صدر آصف علی زرداری

حوزہ / پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا سے سبق سیکھتے ہوئے باطل قوتوں اور ظلم و جبر کے خلاف کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے یوم عاشورہ پر جاری بیان میں کہا: یوم عاشورہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی میدان ِکربلا میں شہادت کی یاد تازہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا: واقعہ کربلا سے سبق سیکھتے ہوئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنے، ظلم وجبر اور باطل قوتوں کے خلاف کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی صدر نے کہا: حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں نے اسلامی اقدار کے احیا اور امت مسلمہ کے حقوق کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت امت مسلمہ کے لیے عظیم درس ہے۔ حضرت امام حسین علیہ السلام نے شدید دباؤ اور مشکلات کے باوجود ظالم اور جابر حکمران کے خلاف کلمہ حق بلند کیا اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانے اور آزمائشوں میں ثابت قدم رہنے کا درس دیا۔

صدر آصف زرداری نے مزید کہا: پوری قوم سے صبر اور محنت کرنے اور انصاف کے لیے کھڑے ہونے کی اپیل کرتا ہوں۔قوم کی فلاح اور بہتری کی خاطر ذاتی مفادات ایک طرف رکھ کر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .