۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حجت الاسلام عدیده

حوزہ / حجت الاسلام عدیدہ نے کہا: یہ زمانہ ظلم کے خلاف کھڑے ہونے، مظلوموں کا دفاع کرنے، معاشرے میں عدل و انصاف کو فروغ دینے کا زمانہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی مشہد سے نامہ نگار کے مطابق، حجت الاسلام محمد عدیدہ نے نویں محرم الحرام کی رات مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے حضرت ابوالفضل (ع) کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یوم تاسوعا اور عاشور کو کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے اصحاب خاص طور پر حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام نے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: دین کی حفاظت کی راہ میں حضرت عباس علیہ السلام کی ایثار و قربانی تاریخ میں ہمیشہ کے لیے درج ہے اور اسے "وفاداری کی مثال" کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

حجت الاسلام عدیدہ نے کہا: امام حسین علیہ السلام کے اصحاب کی یہ قربانیاں اور شجاعت ان افراد کی آپ علیہ السلام سے عقیدت کی گہرائی اور اسلام کی حقانیت کے دفاع کے عزم کو ظاہر کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید نے کہا: امام حسین (ع) کے لیے عزاداری کا مطلب ظلم کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہے لہذا یہ زمانہ ظلم کے خلاف کھڑے ہونے، مظلوموں کا دفاع کرنے، معاشرے میں عدل و انصاف کو فروغ دینے کا زمانہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .