آیت اللہ فاضل لنکرانی
-
آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی کا قم المقدسہ میں "فقہ مقاومت" کانفرنس سے خطاب:
سید حسن نصر اللہ شہید علماء کا فخر ہیں
حوزہ/ قم المقدسہ میں مرکز فقہی ائمہ اطہار (ع) میں منعقدہ "فقہ مقاومت" کانفرنس میں آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے اہم خطاب کیا، جس میں انہوں نے جهاد اور مقاومت کی فقہی حیثیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی۔
-
لندن میں مجلس عزا کا انعقاد
حوزہ/ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں واقع مرحوم آیت اللہ فاضل لنکرانی کے دفتر میں مجلس عزائے امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔
-
آیت اللہ فاضل لنکرانی:
ہم غدیر کو نہ صرف تفرقہ کا موجب نہیں سمجھتے بلکہ اسے اتحاد کا محور قرار دیتے ہیں
حوزہ / مرکز فقہی ائمہ اطہار (ع) کے سربراہ نے کہا: حدیث غدیر کی سند فریقین کے درمیان تواتر سے ملتی ہے اور اس حدیث میں بہت سے شواہد کے ساتھ لفظ "مولا" کا معنی "دوستی" کے ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پیغمبر اکرم (ص) اس حالت میں لوگوں کو علی علیہ السلام سے "دوستی" کرنے کا حکم دیں۔ خطبہ کے شروع سے آخر تک امیر المومنین علیہ السلام کی جانشینی اور حکمرانی کا مسئلہ مطرح کیا گیا ہے۔
-
آیت اللہ فاضل لنکرانی:
اسلام اور ملک کی محبت سے سرشار افراد کو انتخابات میں بھرپور حصہ لینا چاہیے
حوزہ / آیت اللہ فاضل لنکرانی نے ایرانی پارلیمانی اور مجلسِ خبرگان کے انتخابات میں شرکت کے موقع پر کہا: جو لوگ اسلام اور ملک کی محبت سے سرشار ہیں انہیں انتخابات میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔
-
آیت اللہ فاضل لنکرانی:
خدا پر حسن ظن اور توکل سے انسان کو امید ملتی ہے
حوزہ / مرکز فقہی ائمہ اطہار (ع) کے سربراہ نے کہا: دینی طالب علم کو لباس روحانیت کے ساتھ ہر جگہ اور ہر سفرہ پر نہیں جانا چاہیے اور اسے اپنی قداست اور حرمت کو محفوظ رکھنا چاہئے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ فاضل لنکرانیؒ کی برسی کے موقع پر کابُل میں مجلس ترحیم کا انعقاد
حوزہ/ افغانستان کے دار الحکومت کابل میں واقع مدرسہ فقہی ائمہ اطہارعلیہم السلام میں یوم شہادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر آیت اللہ العظمیٰ فاضل لنکرانی کی برسی کی بھی تقریب منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔
-
ولایت و امامت دین کی اساس و بنیاد ہے، آیت اللہ فاضل لنکرانی
حوزہ / مشہد مقدس میں مرکز فقہی ائمہ اطہار (ع) کے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے خطاب کیا ہے۔
-
آیت اللہ فاضل لنکرانی:
قرآن کریم کو نذر آتش کرنا تمام مقدسات کو نذر آتش کرنے کے مترادف ہے
حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم (اساتذہ کی انجمن) کے ممبر نے کہا: قرآن کریم کی توہین سے دشمن کا مقصد دین اسلام کے تقدس کو پامال کرنا ہے۔ اس وقت ہر مسلمان پر واجب ہے کہ وہ اس اقدام پر اپنی نفرت کا اظہار کرے۔
-
آیت اللہ فاضل لنکرانی:
رمضان المبارک میں ہمیں اپنے دلوں سے دنیا کی محبت نکال دینی چاہیے
حوزہ / آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہا: رمضان المبارک کے مہینے میں ہمیں اپنے دلوں سے دنیا کی محبت نکال دینی چاہیے۔ ضیافت کے آداب میں سے بھی یہی ہے کہ آدمی کو "خدا کی مہمانی" میں صرف اللہ کی یاد میں ہی رہنا چاہئے اور اسی کو اپنے دلوں اور اعمال کا حاکم قرار دینا چاہئے۔
-
آیت اللہ فاضل لنکرانی:
"قتیل العبرات" سے خدا کے نزدیک امام حسین علیہ السلام کے مرتبے کا اندازہ ہوتا ہے
حوزہ/ انہوں نے کہا: اس سلسلے میں روایات اور ان میں موجود شواہد سے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ جملہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک امام حسین علیہ السلام کی مقام و مرتبے کو بیان کر رہا ہے، اللہ تعالیٰ نے امام حسین علیہ السلام پر آنسو بہائے کو اکمال ایمان کی علامت قرار دیا ہے۔
-
آیت اللہ فاضل لنکرانی:
دشمن کا قرآنِ کریم کی توہین کا مقصد مذہب کے تقدس کو پامال کرنا ہے / بین الاقوامی تنظیمیں مذہب مخالف اقدامات کی مذمت کریں
حوزہ / جامعہ مدرسین کے رکن نے کہا: قرآن کریم کی توہین کرنے جیسے شرمناک اقدامات سے دشمن کا مقصد دین و مذہب کے تقدس کو پامال کرنا ہے۔ ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ ان مذموم اقدامات پر کسی بھی طرح سے اپنی مخالفت کا اظہار کرے۔
-
افغانستان کے مدارس کو مضبوط کریں اور شعائر شیعہ کو زندہ رکھیں: آیت اللہ فاضل لنکرانی
حوزہ/ آیت اللہ فاضل لنکرانی نے افغانستان کی شیعہ علماء کونسل کے اراکین سے ملاقات میں کہا کہ افغانستان کے مدارس کو اور مضبوط کریں اور شعائر شیعہ کو زندہ رکھیں۔
-
حجاب، عورت اور معاشرے کی پاکیزگی کا باعث ہے، آیت اللہ فاضل لنکرانی
حوزہ / حوزہ علمیہ میں جامعہ مدرسین (اساتذہ کی انجمن) کے رکن نے کہا: مغربی دنیا کو وضاحت کرنی چاہیے کہ عورت کا اپنے خالق سے کس طرح کا رابطہ ہے؟ کس نے کہا ہے کہ حجاب ایک شخصی مسئلہ ہے؟۔ حجاب پہلے عورت کے لئے اور پھر معاشرے کی پاکیزگی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا: عورت کےلئے سب سے بڑا اعزاز شوہرداری اور معاشرے کی تشکیل کے لئے نسل کی تربیت ہے۔
-
آج بشریت کی مشکل فقہ اہل بیت (ع) سے دوری ہے، آیت اللہ فاضل لنکرانی
حوزہ / آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہا: یہ سادہ لوحی ہے کہ کوئی کہے کہ "ہمارا اسرائیل اور دشمنانِ اسلام سے کیا کام، ہمیں اپنا کام کرنا چاہیے یا درس و بحث میں مشغول رہنا چاہیے"۔ انہوں نے کہا: یہ طرز تفکر درست نہیں ہے۔ اس فکر کے ہوتے ہوئے ہم کیسے یہ دعوی کر سکتے ہیں کہ اسلام دینِ کامل اور جامع ہے؟۔
-
مجالس عزا کی برکات بے انتہا ہیں؛ آیت اللہ فاضل لنکرانی
حوزہ / امام حسین علیہ السلام کی مجالس خدا تک پہنچنے کا ذریعہ ہیں۔ انسان کے لیے ضروری ہے کہ وضو، طہارت اور پوری توجہ کے ساتھ ان مجالس میں شرکت کرے۔
-
آیت اللہ فاضل لنکرانی:
کرونا ویکسین نہ لگوانا انسان کو ہلاکت کی طرف دھکیل سکتا ہے
حوزہ / آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہا: یہ سوال کہ کس دلیل شرعی سے ویکسین لگوائیں، کاملاً اشتباہ اور غلط ہے کیونکہ یہ ایک عقلی مسئلہ ہے اور عقل حکم کرتا ہے کہ صحت و سلامتی کی حفاظت کے لیے جو کام ضروری ہے وہ انسان کو انجام دینا چاہئے۔
-
قندوز میں شیعیان اہل بیت (ع) کے قتل عام کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہے، آیت اللہ جواد فاضل لنکرانی
حوزہ/ آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے کہا: افغانستان کے شہر قندوز میں شیعیان اہل بیت علیہم السلام کے قتل عام کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہے کیونکہ گروہ داعش کو وجود میں لانے والے امریکہ اور اسرائیل ہیں اور گروہ داعش نے کھلے عام دہشت گردی کی ذمہ داری قبول کی ہے اور امریکہ کے سابقہ حکام نے اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے کہ گروہ داعش کو ہم نے وجود میں لایا ہے۔
-
رئیس مرکز فقهی ائمه اطهار(ع)آیت الله فاضل لنکرانی:
عظیم فقہاء کے نظریات کے خلاف نماز میں اضافہ ولایت سے سرپیچی ہے/ولایت اور شیعیت کے نام پر دنیا میں شیعوں کے چہرے کو خراب کرنے کے لیے دین میں انحراف و بدعت ایجاد کی جارہی ہے،آیت الله فاضل لنکرانی
حوزہ/افسوس کی بات ہے کہ سازشیں کام کررہی ہیں اور شیعیت میں شگاف ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے اور ولایت و شیعیت کے نام پر لوگوں کو بہکایا اور دین میں بدعت ایجاد کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔
-
آیت اللہ فاضل لنکرانی کا پاکستان کے مبلغین سے خطاب:
بدعتوں کی جانب متوجہ رہیں
حوزہ/ مرکز فقہی ائمہ اطہار علیہم السلام کے سربراہ نے کہا: اگر لوگوں کی سماجی مشکلات کو حل کر سکتے ہیں تو دریغ نہ کریں کیونکہ آج وہ دور ہے کہ مبلغ کو ان مسائل کی جانب بھی توجہ دینا چاہئے۔
-
ہم سب اس ملک میں انقلاب کے محافظ ہیں، آیت اللہ فاضل لنکرانی
حوزہ/ مرکز فقہی ائمہ اطہار کے سربراہ نے ماہ شعبان کے فضائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: مناجات شعبانیہ انسان کی بلند پروازی کا باعث ہیں۔