حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بی بی دو عالم ، خاتون جنت، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے موقع پر کابل شہر کے سیکڑوں عزاداروں نے مرحوم آیت اللہ فاضل لنکرانی کے قائم کردہ مسجد جامع مرکز فقهی ائمه اطهار (ع) میں جمع ہوئے اور شہزادی دوعالم کی المناک شہادت کو یاد کیا اور ائمہ علیہم السلام کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس مجلس عزا میں کلام پاک کی تلاوت کے بعد زیارت آل یاسین اور زیارت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی قرائت کی گئی، خطیب مجلس عزا نے اس عظیم خاتون کی عظمت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: شہزادی کونین سلام اللہ علیہا وپ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے ولایت کا دفاع کیا اور اس راہ میں اپنی جان قربان قربان کرتے ہوئے شہید ہو گئیں، اسی لئے بی بی کو شہیدہ ولایت کہا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: انسانیت کے لیے ضروری ہے کہ وہ اہل بیت اطہار علیہم السلام کی پیروی کرے۔