۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
تبریز

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے کہا: امام حسن عسکری علیہ السلام کے فرمان کے مطابق حضرت زہرا سلام اللہ علیہا ائمہ اطہار علیہم السلام پر حجت ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمو حسینی نے آج شہادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مشرقی آذربائجان میں منعقد ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: جس طرح خدا وند متعال ذات کی حقیقی معرفت انسان کے لئے ممکن نہیں ہے اسی طرح ذات حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو بھی سمجھنا ممکن نہیں ہے، کیوں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے قول کے مطابق حضرت زہرا (س) کو عظمت الہی کے نور سے خلق کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے بی بی کا نام زہرا رکھا گیا، یعنی ایک ایسا نور کہ جس سے یہ ذات منور ہے، یہی وجہ ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ کی حقیقت صرف روز قیامت متجلی ہوگی جسے دیکھ کر لوگ متحیر ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا: جب حضرت زہرا(س) محراب عبادت میں کھڑی ہوا کرتی تھیں تو پیغمبر اکرم (ص) کے بقول ان کا نور آسمان تک پہنچتا تھا جس سے ملائکہ مجذوب اور حیرت میں پڑ جاتے تھے، امام جعفرصادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ شب قدر سے مراد حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ذات والا ہے، چوں کہ شب قدر میں قرآن صامت نازل ہوا تھا اور حضرت زہرا (س) کی گود میں 11 قرآن ناطق پروان چڑھے ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے کہا: امام حسن عسکری علیہ السلام کے فرمان کے مطابق حضرت زہرا سلام اللہ علیہا ائمہ اطہار علیہم السلام پر حجت ہیں، اسی طرح رسول خدا ؐ نے بھی فرمایا کہ خدا وند متعال نے میری پیاری بیٹی سے محبت کرنے کا حکم دیا ہے، میں جب بھی جنت کی خوشبو کو محسوس کرنا چاہتا ہوں اور سونگھنا چاہتا ہوں تو فاطمہ (س) کو استشمام کر لیتا ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .