۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
حجت الاسلام والمسلمین کمیل موسوی

حوزہ / موسسہ علمی، فکری و تربیتی رہروان امام خامنہ ای قم کی جانب سے قم شہر میں عشرہ محرم الحرام 1446ھ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے مرکزی خطیب حجت الاسلام والمسلمین سید کمیل موسوی ہیں جو اپنے بہترین انداز سے فضائل و مصائب آل محمد علیہم السلام بیان فرما رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، موسسہ علمی، فکری و تربیتی رہروان امام خامنہ ای قم کی جانب سے قم شہر میں جاری عشرہ محرم الحرام 1446ھ کے مرکزی خطیب حجت الاسلام والمسلمین سید کمیل موسوی نے مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: مجلسِ عزای امام حسین علیہ السلام میں شرکت کسی عظیم سعادت سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مجلس عزای امام حسین علیہ السلام انسانیت کا درس دیتی ہے۔ ہمارا عقیدہ ہے کہ ان مجالس میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا اور حضرت امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف تشریف لاتے ہیں۔

مجلس امام حسین (ع) میں آنا عظیم سعادت ہے

حجت الاسلام سید کمیل موسوی نے نے نہج البلاغہ سے امیرالمومنین علیہ السلام کا فرمان بیان کرتے ہوئے کہا: امیرالمومنین علیہ السلام کا فرمان ہے کہ "النَّاسِ نِیَامٌ فَإِذَا مَاتُوا انْتَبَهُوا"، بڑا عجیب فرمان ہے کہ "لوگ سو رہے ہیں، جب مر جائیں گے تو بیدار ہوں گے" حالانکہ ہم دنیا میں بظاہر اس کا برعکس دیکھتے ہیں۔چونکہ مولا اس غفلت کی نیند سے جگانا چاہتے ہیں جس میں ب سو رہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .