۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
طالبان

حوزہ / طالبان انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کو یقینی بنایا جائیگا تاکہ  اس ملک کے شہری عزاداری کے پروگراموں میں محفوظ طریقے سے شرکت کر سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز، محرم الحرام میں منعقد ہونے والی مجالس عزا اور عزا داری کے دوسرے پروگراموں میں شرکت کرنے والے عزاداروں کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں گی۔

انہوں نے کہا: طالبان حکومت سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں تاکہ اس ملک کے شہری، عزاداری کے پروگراموں میں محفوظ طریقے سے شرکت کر سکیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا: ہماری سکیورٹی فورسز محرم کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک منصوبہ تیار کر رہی ہیں تاکہ ہم ان دنوں کو گزشتہ سال کی طرح افغانستان میں بغیر کسی واقعے کے منعقد ہوتا دیکھ سکیں۔

عسکری امور کے ماہرین کا افغانستان کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہ داعش کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے پیش نظر طالبان انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کو ماہ محرم الحرام میں چوکس رہنا ہوگا کیونکہ دہشتگرد خاص طور سے داعش اس ملک میں امن و امان اور طالبان حکومت کی ساکھ کو خراب کرنے کیلئے دھماکوں، خود کش حملوں اور دہشتگردانہ کارروائیوں کا سہارا لے سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .