حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کابل میں شیعہ بچیوں کو نشانہ بنانے والے داعش کے دہشتگرد واصل جہنم ہوچکے ہیں، طالبان کا کہنا ہے کہ کابل کے کابل کالج پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث داعش کے عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ کابل کے مغرب میں شیعہ اکثریتی علاقے کاج کالج پر ایک بڑے دہشت گردانہ حملے میں درجنوں طالبات شہید ہو گئ تھیں، ہفتے کے روز طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ رات مشرقی کابل میں داعش کے ایک ٹھکانے پر چھاپے میں دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا اور چھ واصل جہنم ہوئے۔
طالبان کے ترجمان نے کہا کہ طالبان فورسز کے چھاپے میں داعش کے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ ضبط کر لیا گیا ہے، موصولہ اطلاعات کے مطابق ہلاک اور گرفتار داعش کے دہشت گرد حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھے، داعش کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایک طالبان جنگجو بھی مارا گیا ہے۔