۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
ایران بدامنی

حوزہ/ ایران میں گزشتہ دنوں کے دوران ہونے والے جلاؤ گھیراؤ اور پر تشدد واقعات میں اہم کردار ادا کرنے والے داعش کے ک‏ئی دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں گزشتہ دنوں کے دوران ہونے والے جلاؤ گھیراؤ اور پر تشدد واقعات میں اہم کردار ادا کرنے والے داعش کے ک‏ئی دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوہ و فساد کرانے میں داعش کے دہشتگرد پیش پیش تھے۔

تین روز قبل دہشتگرد گروہ کوملہ اور ڈیموکریٹ کے کئی دہشتگردوں کو ایران کے علاقے مغربی آذربائیجان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بلوائیوں اور شرپسندوں نے گزشتہ دنوں مہسا امینی نامی خاتون کی موت کو بہانہ بنا کر ہنگامے کئے، قومی بنیادوں پر عوام میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی، عمومی اور سرکاری املاک، فائر بریگیڈ کی 23 گاڑیوں، 43 بسوں اور 54 بس اسٹینڈ کو بری طرح نقصان پہنچایا۔

حالیہ دنوں میں پر تشدد واقعات اور فسادات کے بعد گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں فسادات اور مذہبی مقدسات کی اہانت کے خلاف وسیع مظاہرے ہوئے اور ایرانی عوام نے اس کی شدید مذمت کی۔

واضح رہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک مہسا امینی کی موت سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس مسئلے کو لے کر تہران کے خلاف ایک عالمی محاذ کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ماضی کی طرح انھیں اس بار بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا اس لئے کہ ایرانی قوم متحد ہے اور جمعہ کے روز ایران کے عوام نے ایک بار پھر اس کا عملی ثبوت پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .